پی ٹی آئی احتجاج؛ پی ٹی آئی کارکنوں نے ایم 2 موٹر وے کھود ڈالی
پی ٹی آئی احتجاج؛ پی ٹی آئی کارکنوں نے ایم 2 موٹر وے کھود ڈالی
عمران خان پر حملے کیخلاف احتجاج، پی ٹی آئی کارکنوں نے ایم ٹو موٹر وے کھود ڈالی پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب ایم ٹو موٹر وے کھود ڈالی ہے. پی ٹی آئی کارکنان نے کہیں میخیں تو کہیں کیل گاڑ کر خیمے لگالیے تو کہیں عارضی چولہے چڑھا لیے اور کھانا پکانے لگے ہیں۔
پی ٹی آئی کارکنان موٹر وے پر کرسیاں ڈال کر بیٹھ گئے، ایم ٹو موٹر وے کی دونوں اطراف شاہراہ کو کھود کر خیمے نصب کیے گئے جب کہ اس موقع پر انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی رہی۔ راولپنڈی میں پی ٹی آئی کا احتجاج، مری روڈ دونوں اطراف سے ٹریفک کیلئے بنددوسری جانب دھرنے اورامن وامان کی صورتحال کے باعث راولپنڈی میں آج تیسرے روزبھی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پاکستان میں سیاسی عدم استحکام انارکی کا باعث بن سکتا ہے۔ ماہرین
پی ٹی آئی لانگ مارچ کا دوبارہ آغاز؛ لیکن سڑکیں بند ہونے سے عوام پریشان
جیت میں ہار میں، خوشی میں غم میں ہم ایک ہیں،شاداب خان
واضح رہے کہ راولپنڈی کے مری روڈ پر شمس آباد پی ٹی آئی کا احتجاجی دھرنا جاری ہے، مظاہرین نے خیمے نصب کرکے مری روڈ تین دن سے بند کررکھی ہے جس کے باعث مری روڈ کے اطراف رابط سڑکوں پر ٹریفک کے دباؤ میں اضافہ ہوگیا ہے، خواتین، بچے، بزرگ، مریض پیدل چلنے پر مجبور ہیں، ادھر فیض آباد سے چاندنی چوک تک کاروباری مراکز بند پڑے ہیں۔ جس سے عام عوام شدید مشکلات کا شکار ہے اور کئی لوگ پی ٹی آئی کے اس انتشار کو مسترد کرچکے ہیں کیونکہ ان کی وجہ لوگوں کے معاملات زندگی درہم برہم ہوگئے ہیں اور کافی مشکلات میں ہیں.