دفعہ 144 کیخلاف ورزی؛ پی ٹی آئی کی4 خواتین سمیت 7 کارکنان گرفتار

0
26
islamabad police

دفعہ 144 کیخلاف ورزی؛ پی ٹی آئی کی4 خواتین سمیت 7 کارکنان گرفتار
اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کی 4 خواتین سمیت 7کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے ایف نائن پارک کے سامنے سے تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کر دیں ہیں۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے دفعہ 144کی خلاف ورزی پرپی ٹی آئی کی 4خواتین سمیت 7کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اجازت نہ ملنے کے باوجود وفاقی دارالحکومت میں ریلی نکالنے کا اعلان کرکے ریلی نکالی تھی، اسلام آباد پولیس نے مظاہرین کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیئے تھے جبکہ ذرائع کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے تحریک انصاف کو شہر اقتدار میں ریلی کی اجازت نہیں دی تھی تاہم اجازت نہ ملنے کے باوجود پی ٹی آئی نے ریلی نکالنے کا اعلان کردیا ہے۔

یاد رہے کہ اس پر نوٹس لیتے ہوئے اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کی جانب سے مجوزہ ریلی کے شرکاء کی گرفتاری کے احکامات جاری کردیئے ہیں جبکہ سیاسی کارکنوں کی یہ گرفتاریاں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کی جائیں گیں۔ واضح رہے کہ وفاقی دارالحکومت میں پہلے ہی دفعہ 144 نافذ ہے، انتظامیہ نے شہر میں جلسے جلوس، ریلیوں اور دیگر اجتماعات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج

یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد نے تحریک انصاف کو عدلیہ کے حق میں ریلی کی درخواست پر اجازت دینے سے معذرت کرلی تھی اور اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ اسلام آباداورگردونواح میں دفعہ 144نافذ ہے لہذا انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو معاملے سے آگاہ کردیا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ زیروپوائنٹ سےایف9تک ریلی نکالنےکی اجازت نہیں دی جاسکتی، اسلام آباد:پي ٹي آئي نےاس سےقبل معاہدوں کی خلاف ورزی کی، معاہدوں، بیان حلفی کی خلاف ورزی سےلاء ایند آرڈر کی صورتحال پیداہوئی۔ ضلعی انتظامیہ پی ٹی آئی نے دیے گئے بیان حلفی سے بھی انحراف کیا، پی ٹی آئی نے دیے گئے بیان حلفی سے بھی انحراف کیا۔ دوسری جانب تحریک انصاف نے ضلعی انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا تھا۔ علی نواز اعوان نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

Leave a reply