غیرقانونی بھرتیوں کا مقدمہ، ایڈیشنل ڈی جی اینٹی کرپشن طلب

غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے جوڈیشل ریمانڈ کا حکم چیلنج
0
39
ملکی سلامتی کیلئے پوری قوم اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج یکجان ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی کی غیرقانونی بھرتیوں کے مقدمے میں درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی،

پراسیکیوشن نے عدالتی حکم کے باوجود مقدمے کا آج بھی ریکارڈ پیش نہیں کیا ،عدالت نے پراسیکیوشن کے رویہ ہر برہمی کا اظہار کیا،اینٹی کرپشن عدالت نے ایڈیشنل ڈی جی اینٹی کرپشن کو 11بجے طلب کرلیا،عدالت نے مقدمہ کے تفتیشی افسر کو بھی ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا حکم دے دیا، مقدمے میں پرویز الٰہی سمیت دیگر پر 12 فیل امیدواروں کو گریڈ 17 میں ملازمت دینے کا الزام ہے ، سرکاری وکیل وسیم سرورنے کہا کہ پرویز الہی کی درخواست ضمانت خارج ہو جائے پرویز الہی کے جوڈیشل ریمانڈ کا فیصلہ کلعدم ہونے سے درخواست ضمانت غیر موثر ہو چکی ہے، ملزم کے جسمانی ریمانڈ پر جانے کے باعث اب ضمانت نہیں ہو سکتی،پرویز الہی نے دیگر فیل امیدواروں کو جعل سازی سے ملازمت دی 12 فیل امیدواروں کو گریڈ 17 میں بھی ملازمت دی گئی،تحریری امتحان کے نتائج ردو بدل کرکے پاس امیدواروں کو ملازمت سے محروم کیا گیا،

دوسری جانب پرویز الہی نے پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے جوڈیشل ریمانڈ کا حکم چیلنج کر دیا ،چودھری پرویز الٰہی نے ایڈیشنل سیشن جج کے حکم کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ،سابق وزیر اعلی پنجاب نے جسمانی ریمانڈ لینے کیلئے دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کے فیصلے پر اعتراض اٹھا دیا ،عدالت میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ چار جون کو جوڈیشل مجسٹریٹ نے پرویز الٰہی کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا، 12 جون کو ایڈیشنل سیشن جج نے اینٹی کرپشن کی درخواست منظور کرکے دوبارہ جسمانی ریمانڈ لینے کا حکم دیا، پرویز الٰہی کے خلاف مقدمات دو برس کی تاخیر سے درج کر کے گرفتار کیا گیا پرویز الٰہی کا جوڈیشل ریمانڈ کالعدم کرنے کے حکم کو غیر قانونی قرار دیا جائے درخواست کے حتمی فیصلے تک ایڈیشنل سیشن کے فیصلے کو معطل کیا جائے،

دوسری جانب بینکنگ کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الٰہی، سمیت 4 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 21 جون تک توسیع کردی ہے،

گزشتہ روز تحریک انصاف کے صدر پرویز الہیٰ کی اہلیہ کی ویڈیو سامنے آئی جس میں اہلیہ چودھری پرویز الٰہی کہتی ہیں کہ آج جیل میں چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات ہوئی ان کا اللہ پر توکل دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی او سکون ملا وہ اپنے عزم پر پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہیں ان کا اپنی فیملی اورتمام لوگوں کیلئے پیغام ہے کہ وہ اپنے عزم پر پہلے سے زیادہ مضبوطی کے ساتھ کھڑے ہیں چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ میں جہاں پہلے کھڑا تھا انشاء اللہ وہیں کھڑا رہوں گا اہلیہ پرویزالٰہی نے کہا کہ مجھے ان کا حوصلہ دیکھ کر قرآن پاک کی آیت جس کا مفہوم ہے کہ "میں اپنے تمام معاملات اللہ کے سپرد کرتا ہوں” یاد آتی ہے، انہوں نے کہا کہ کچھ دن پہلے مجھے رات گئے پی آئی سی سے فون آیا کہ آپ کے خاوند کو ایمرجنسی میں یہاں لایا گیا ہے، مجھے کہا گیا کہ آپ ان کی تمام رپورٹس لے کر فوراً پہنچیں جب میں چودھری پرویز الٰہی کی رپورٹ لے کر وہاں پہنچی تو پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی اور مجھے اندر نہیں جانے دیا گیا، میں نے پولیس والوں سے درخواست کی کہ صرف دو منٹ کیلئے ملنے دیں لیکن پھر بھی نہ سنی گئی، پولیس والوں کے منہ لٹکے ہوئے تھے اور وہ کہتے تھے کہ ہم چودھری پرویز الٰہی صاحب کی بہت عزت کرتے ہیں لیکن مجبور ہیں

پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیاں۔ فواد چوہدری کا پرویز الٰہی پر طنز

خدشہ ہے کہ پرویز الٰہی کو گرفتار کر لیا جائیگا

پرویز الہیٰ کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ،

پرویزالہٰی کی حفاظتی ضمانت پر تحریری فیصلہ 

زمان پارک سے اسلحہ ملنے کی ویڈیو

Leave a reply