حکمران جماعت پی ٹی آئی سینیٹ میں کس کس کو ٹکٹ دے رہی ہے؟ نام سامنے آ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ‏تحرک انصاف نے سینٹ کی زیادہ تر نشستوں پر اپنے امیدواروں کے نام فائنل کر لئے ہیں

اسلام آباد سے عبدالحفیظ شیخ اور فوزیہ ارشد تحریک انصاف کی امیدوار فائنل کی گئ ہیں۔ ‏سندہ سے فیصل واڈا سینٹ کا الیکشن لڑیں گے اور ٹیکنو کریٹ نشست پر سیف اللہ ابڑو تحریک انصاف کے امیدوار ہوں گے۔

بلوچستان سے عبدالقادر کا نام فائنل کیا گیا ہے‏پنجاب سےسیف اللہ نیازی ڈاکٹر زرقا اور بیرسٹر علی ظفر امیدوار ہوں گے، باقی نشستوں کا اعلان بعد میں ہو گا‏خیبر پختونخواہ سے شبلی فراز، محسن عزیز، دوست محمد، ثانیہ نشتر اور فرزانہ کا نام حتمی فہرست میں شامل کیا گیا ہے باقی نشستوں پر اعلان بعد میں ہو گا،

ٹکٹوں کے حوالہ سے وفاقی وزیر فواد چوھدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے اور رپورٹ جاری کی ہے

پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا،حکومت نے ایسا کام کر دیا کہ پی ڈی ایم کی ساری امیدوں پر پانی پھر گیا

نیب کی کارروائیاں ناقابل برداشت ہوتی جا رہی ہیں،اپوزیشن سینیٹ میں پھٹ پڑی

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانے کا معاملہ،رضا ربانی بھی عدالت پہنچ گئے

سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس،سپریم کورٹ میں سماعت،کس نے کی مہلت طلب؟

کوئی ایم پی اے پارٹی کیخلاف ووٹ دینا چاہتا ہے تو….سینیٹ انتخابات سے متعلق صدارتی ریفرنس کیس،عدالت کے ریمارکس

سیاسی پارٹیوں کے آپس کے معاملات ہوں توعدالت ان میں نہیں پڑتی،سپریم کورٹ

سینیٹ انتخابات، اوپن بیلٹ کے ذریعے ہو سکتے ہیں یا نہیں؟ الیکشن کمیشن نے جواب جمع کروا دیا

اسلام آباد کے لیے اسپیشل سیکریٹری الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ ظفراقبال حسین ریٹرننگ افسر مقرر ،پنجاب کےلیے صوبائی الیکشن کمشنر غلام اسرار خان ریٹرننگ افسر ہوں گےسندھ کے لیے صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان ریٹرننگ افسر ہوں گے،خیبرپختونخوا کےلیے صوببائی الیکشن کمشنر شریف اللہ ریٹرننگ افسر ہوں گے،بلوچستان کےلیے صوبائی الیکشن کمشنر محمد رازق ریٹرننگ افسر ہوں گے

نامزد امیدواروں کی ابتدائی فہرست 14 فروری کو جاری ہوگی،امیدواروں کی اسکرونٹی 15 تا 16 فروری ہوگی، امیدواروں کی حتمی فہرست 21 فروری کو جاری ہوگی،امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 22 فروری تک واپس لے سکیں گے،چاروں صوبائی اسمبلیاں اور پارلیمنٹ ہاوَس کو پولنگ اسٹیشن کا درجہ حاصل ہوگا، الیکشن کمیشن 48 نشستوں پر سینیٹ انتخابات کرائے گا

Shares: