عمران خان نے میئر کراچی کیلئے جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان کردیا، دستاویز وائرل

سوشل میڈیا پر ایک دستاویز گردش کررہی ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے میئر کراچی کیلئے جماعت اسلامی کی حمایت کا اعلان کردیا ہے، جبکہ حمایت حافظ نعیم الرحمان کے حق میں جائے گی کیونکہ وہ اس وقت ناظم کراچی کیلئے متحرک امیدوار ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ مئیر کراچی حافظ نعیم الرحمن ہونگے ان شاء اللہ جبکہ چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کی منظوری سےکراچی مئیر شپ الیکشن کیلئے جماعت اسلامی کی حمایت کا باقاعدہ اعلان ، پی ٹی آئی کراچی نے سرکلر جاری کردیا ۔

واضح رہے کہ 20 مئی 2023 کو بھی تحریک انصاف کراچی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی میئر کے انتخاب میں جماعت اسلامی کو سپورٹ کرے گی، پیپلزپارٹی میئر کراچی کے انتخابی عمل میں پری پول ریگنگ کر رہی ہے، پیپلز پارٹی منتخب بلدیاتی نمائند گان کو پولیس کے ذریعے اغواء کررہی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی 4 بار بلدیاتی الیکشن سے پیچھے بھاگی، پیپلزپارٹی اجلت میں میئر کا انتخاب کروانا چاہتی ہے، بلدیاتی نمائندگان کی حلف برداری سے پہلے ان کواغواء کیا جارہا ہے، پی ٹی آئی اس معاملے پر عدالت سے بھی رجوع کرچکی ہے۔

Shares: