مریم اورنگزیب کے سامنے لندن میں احتجاج کرنے والی پی ٹی آئی سپورٹر نے غلطی کا اعتراف کرلیا
لندن میں وفاقی وزیرمریم اورنگزیب کے سامنے احتجاج کرنے پر خاتون پی ٹی آئی کی سپورٹر نے اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے جبکہ لندن میں وفاقی وزیرمریم اورنگزیب کے سامنے احتجاج کرنےوالی لڑکی نے اپنی غلطی قبول لرلی۔ماہین فیصل نامی لڑکی کا کہنا ہے تھاکہ میں ایوان فیلڈ کے باہر ایک باراحتجاج کیا تھا لیکن بعد میں احساس ہوا کہ اپنی آوازبلند کرنے کے اوربھی بہت طریقے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق برطانیہ میں پی ٹی آئی قیادت سے فاصلہ اختیارکرلیا ہے کیونکہ مجھے لگتا ہے احتجاج کرنے کا جو ہمارا مقصد ہے وہ پورا نہیں ہو رہا۔ہرچیز تمیز کے دائرے میں رہ کر کی جا سکتی ہے۔لوگ مریم اورنگزیب کے گرد جمع ہو کر چیخ رہے ہیں تو بہت عجیب لگا، انہیں باقاعدہ طور پر ہراساں کر رہے تھے۔
اُس وقت مریم اورنگزیب کے ساتھ جو بھی ہوا وہ غلط تھا۔ماہین فیصل نے کہا کہ میں کسی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں ہوں، بطورپاکستانی مسائل ہر آواز اٹھائی۔انہوں نے مزید کہا کہ جنید صفدرنے جس رویے کا مظاہرہ کیا تھا وہ قابلِ تعریف ہے۔عمران خان ایسی تربیت نہیں دیتے،میں بھی اس چیز کے خلاف ہوں۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
یاد رہے کہ لندن میں پی ٹی آئی کے حامیوں کی طرف سے ہراساں کیے جانے پر مریم اورنگزیب نے جس طرح تحمل کا مظاہر کیا ہے وہ ان کی باوقارشخصیت کی عکاسی کرتاہے۔ گزشتہ سال ستمبرمیں سنٹرل لندن میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے وفاقی وزیر مریم اورنگزیب ہراساں کیا گیا تھا۔وزیراعظم محمد شہبازشریف نے واقعے کی مذمت کرتا ہوئے کہا تھا کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے تحمل اور باوقار رویے سے ہراساں کرنیوالے پی ٹی آئی کے حامیوں اور ان کے سرپرستوں کے مکروہ چہرے کو بے نقاب کیا ۔








