پی ٹی آئی کے مطالبات کے بعد اب مذاکرات کی کامیابی کی بھلا کیا امید. خواجہ آصف

0
55
khawaja asif

پی ٹی آئی عمران خان کے مطالبات کے بعد اب مذاکرات کی کامیابی کی بھلا کیا امید. وزیر دفاع خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نےکہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین مذاکرات کی کامیابی کی امید کم ہی رکھیں، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے مطالبات کے بعد اب مذاکرات کی کامیابی کی بھلا کیا امید ہے؟ نجی ٹی وی کے پروگرام میں حکومت اور پی ٹی آئی کے مابین ہونے والے مذاکرات سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ٹیمپرڈ بال کی ہے، عمران خان تو کہتے ہیں کہ یہ کریں وہ کریں اگر نہیں کریں گے تو پھر مذاکرات نہیں ہوں گے۔

ان کامزید کہنا تھا کہ ایک سال میں کوئی ایک بات بتائیں جس پر عمران خان کھڑے رہے ہوں، پہلے بیرونی سازش تھی اب امریکی سفیروں کو گھروں میں بلاتے ہیں، پنجاب اسمبلی کے معاملے پر انہوں نے درخواستیں بھی بھیج دی ہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہم نے تو نہیں کہا کہ اسمبلیاں تحلیل کریں، پرویز الہیٰ آوازیں ہی مارتے رہے کہ پنجاب اسمبلی نہ توڑیں، پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کرنا کوئی درست فیصلہ تھا؟
مزید یہ بھی پڑھیں؛
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
جانوروں پر ریسرچ کرنیوالے بھارتی ادارے نےگائے کے پیشاب کو انسانی صحت کیلئے مضر قراردیا
یورپی خلائی یونین کا نیا مشن مشتری اور اس کے تین بڑے چاندوں پر تحقیق کرے گا
برطانوی وزیرداخلہ کا پاکستانیوں کو جنسی زیادتی کا مجرم کہنا حقیقت کے خلاف ہے،برٹش جج
جماعت اسلامی سےمذاکرات،عمران خان کی ہدایات پر پی ٹی آئی کی تین رکنی کمیٹی قائم
بھارتی مسلمان رکن اسمبلی کوبھائی سمیت پولیس حراست میں ٹی وی کیمروں کے سامنے گولیاں ماردی گئیں
انہوں نے مزید کہا کہ اگرعمران خان نے اسمبلیاں تحلیل نہ کی ہوتیں تو اس کا پی ٹی آئی کو ہی سیاسی ایڈ وانٹیج تھا لیکن عمران خان نے اسمبلی توڑی، میں نے مذاکرات کے فیصلے پر اختلاف کیا، میری پارٹی مجھے اختیار دیتی ہے کہ میں اختلاف کر سکتا ہوں اور یہی جمہوریت ہے۔

Leave a reply