خوشخبری سنارہا ہوں‌ کہ آزادکشمیر میں تحریک انصاف حکومت بنائے گی:شیخ رشید

0
42

راولپنڈی : خوشخبری سنارہا ہوں‌ کہ آزادکشمیر میں تحریک انصاف حکومت بنائے گی: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کشمیری عوام وزیر اعظم عمران خان کی قیادت پر بھر پور اعتماد رکھتی ہے کیونکہ عمران خان نے جس طرح مسئلہ کشمیر کو دنیا میں اٹھایا اس کی پاکستان میں مثال نہیں ملتی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے آیندہ انتخابات میں تحریک انصاف کی پارٹی ہی حکومت بنائے گی۔ انہوں کہا کہ راولپنڈی والے بھی پی ٹی آئی کے ہی امیدوار کو کامیاب کرینگے۔

وزیر داخلہ آج راولپنڈی میں کشمیر انتخابات کے سلسلے میں ویلی 4 ایل اے 43 میں تحریک انصاف کے امیدوار کی انتخابی مہم کے لئے ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ اپنے خطاب میں وزیر داخلہ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں 55ارب روپے کی خطیر لاگت نالہ لئی منصوبہ کے لئے مختص کی ہے۔ نالہ لئی کی تعمیر اسی سال شروع کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ نالہ لئی اٹھارہ کلو میٹر دو رویہ سڑک کی تعمیر کا منصوبہ ہے جو عمار چوک سے شروع ہوگا اور پنڈورہ تک اختتام ہوگا جس کے دونوں اطراف ہائی رائز بلڈنگز بنائی جائیں گی -وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ منصوبہ پرائیویٹ پبلک پارٹنرشپ کے تحت بنایا جائے گا اور اسی سال ٹینڈرڈ کرنے کے بعد شروع کردیا جائے گا۔

شیخ رشید احمد نے بتایا ہے کہ نالہ لئی پروجیکٹ راولپنڈی شہر کے لئے گیم جینجر ہوگا اور اس کی تکمیل سے راولپنڈی میں نہ صرف ٹریفک کے دباو میں کمی آئے گی بلکہ یہ سیلابی صورتحال پر قابو پانے کے ساتھ راولپنڈی اسلام آباد کے شہریوں کے لئے آسانی کاباعث بنے گا جبکہ نالے کی پختگی کے ساتھ کچی بستیاں بھی متبادل جگہوں پر منتقل کی جائیں گی۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ کرونا کی چوتھی لہر کے بارے میں عوام میں آگہی ہونی چاہئے۔ ہمسایہ ممالک میں کرونا وائرس کی وجہ سے مر یضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی شہر میں طبی سہولیات کی صورت حال ببہت بہتر ہے لیکن پھر بھی عوام کو احتیاط کرنی ہے۔

وزیر داخلہ نے تقریب کے شرکاء کو تاکید کی کہ وہ جلد از جلد ویکسینیشن کروائیں تاکہ کرونا وائیرس سے محفوظ رہا جاسکے۔

Leave a reply