پی ٹی آئی ورکرپولیس گردی کےخلاف پھٹ پڑا،جھوٹے مقدمات،دہشت گری دفعات،انصاف چاہیے،وزیراعظم سے اپیل
لاہور:پی ٹی آئی ورکرپولیس گردی کے خلاف پھٹ پڑا،جھوٹے پرچے،دہشت گری دفعات،ہمیں انصاف چاہیے،وزیراعظم سے اپیل.اطلاعات کےمطابق لاہورمیں پولیس گردی کے تازہ واقعہ سے تنگ پی ٹی آئی ورکرنے تھانہ لبرٹی کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے،
باغی ٹی وی کےمطابق لاہور کے علاقہ لبرٹی میں ریسٹورینٹس پرچھاپوں اوران کو غیرقانونی سیل کرنے کے خلاف پی ٹی آئی ورکرمعیز احمد نے تھانہ لبرٹی کے باہر کھڑے ہوکروزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہےکہ کیا اس پولیس گردی کے لیے ہم نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا جس میں پولیس لوگوں پرجھوٹے مقدمات درج کرکے ان کورسوا کرتی ہے
ذرائع کےمطابق معیز نامی ایک بزنس مین نے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ وہ قذافی اورگردونواح میں 12 سے زائد ریسٹورینٹس کا مالک ہے، ان ریسٹورانوں میں بڑی مزدور طبقہ محنت مزدوری کرکے اپنے بال بچوں کا پیٹا پالتا ہے،
معیز احمد بتاتے ہیں کہ آج تھانہ لبرٹی کے ایس ایچ او مسعود نے ایک جھوٹا مقدمہ درج کرکے ان کے ریسٹورینٹس کوسیل کردیاگیا ،معیزاحمد نے بتایا کہ ایک نہیں 22 ریستورینٹس کوسیل کیا گیا ،
لاہور کے اس تاجر نے سی سی پی او ، وزیراعلٰی اوروزیراعظم سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس ایس ایچ او نے ان ریسٹورینٹس میں کام کرنے والے ویٹروں پرجھوٹے مقدمات قائم کردیئے ، یہ پرانا ہتھکنڈہ ہے جو اس نئے دورمیں نہیں چلے گیا
معیز احمد نے انکشاف کیا کہ ان ریسٹورینٹس سے 1500 مزدوروں کا روزگار وابستہ ہے جو چھین لیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ پہلے تویہ ظلم کیا گیا کہ ہمارے ریسٹؤرینٹنس کو سیل کیا گیا پھرپتہ نہیں کس نے وہ سیل توڑی ہے اس کو جواز بنا کر ہمارے اوپرجھوٹے مقدمات دائر کرکے عمران خان کے ویژن کا قتل کیا ،
معیز احمد نے بتایا کہ وہ پی ٹی آئی کا ورکر ہے اوروہ کبھی یہ ظلم اورزیادتی برداشت نہیں کرے گا،وہ آخر حد تک اپنےاوپراوردیگرسینکڑوں مزدوروں کے خلاف ہونے والی زیادتی کے خلاف آواز ضرور اٹھائے گا