باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی اتحادی جماعت ق لیگ کا وار، تحریک انصاف کی وکٹ اڑا لی
ظہیر عباس سابق یونین کونسل صدر پی ٹی آئی سکھو چک تحصیل شکر گڑھ ضلع نارووال نے اپنے ساتھی محمد ندیم بدر ،سرگودھا سے خاتون سماجی رہنما جمیلہ سعید ایڈووکیٹ، لاہور سے نور فاطمہ نے مسلم لیگ ہاؤس میں پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹرکامل علی آغا سے ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا،
مسلم لیگ ق کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے اپنی شمولیت کے موقع پر کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی کے دور حکومت میں 1122جیسے بے شمار عوامی فلاحی منصوبے جاری ہوئے جن کی عوام آج بھی تعریف کرتے ہیں اور ان سے استفادہ حاصل کررہے ہیں عوام پرویز الہٰی صاحب کا دور دوبارہ دیکھنے کے خواہشمند ہیں
امریکی خاتون سنتھیا کے رحمان ملک پر ریپ کے الزامات ، رحمان ملک کے بیٹوں نے بڑا اعلان کر دیا
انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان مسلم لیگ چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت میں واحد جماعت ہے جو قائداعظمؒ کے اصولوں پر چل کر پاکستان کی ترقی اور سلامتی کی ضامن ہے .
مشکوک خاتون دنیا کو بتا رہی ہے کہ پاکستانی ایک جنسی درندہ قوم ہیں.شاہ اویس نورانی
رحمان ملک ان ایکشن، الزامات پر سینتھیا کو 50 ارب ہرجانے کا دوسرا نوٹس بھجوا دیا
ق لیگ تو صرف سامنے تھی،حکومت ختم کرنے کی یقین دہانی کس نے کروائی تھی، مولانا فضل الرحمان
مولانا کے دھرنے کے وقت پرویزالہیٰ نے وزیراعظم کو کیا کہا تھا؟ چودھری شجاعت نے کیا اہم انکشاف
اس موقع پرسینٹرکامل علی آغا نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ کے دروازے سب ساتھیوں کیلئے کھلے ہوئے ہیں ہم نئے شامل ہونے والوں کا فراخدلی سے استقبال کرینگے ان کی شمولیت سے مسلم لیگ فعال و مضبوط ہوگی، انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں۔نئے شامل ہونے والے عوام رابطہ مہم شروع کرکے بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں کریں۔پاکستان مسلم لیگ کا پیغام محبت پہنچائیں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پاکستان مسلم لیگ میں شامل کریں۔