چوہدری وجاہت حسین نے پرویزالہیٰ کا ساتھ چھوڑ دیا جب کہ سابق وزیراوقاف پیرسعیدالحسن شاہ اور فیض اللہ کموکا نے پی ٹی آئی سےعلیحدگی کا اعلان کردیا۔

9 مئی کے واقعات کے بعد سے اب تک تحریک انصاف کے ایک درجنوں کارکنان اور رہنما جماعت کی پالیسی سے نالاں ہوکر اپنی جماعت کو خیر باد کہہ چکے ہیں، رہنماؤں کا پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے کا سلسلہ کراچی سے سابق ایم این اے محمود مولوی کے اعلان کے بعد شروع ہوا جو تاحال جاری ہے۔

آج تحریک انصاف کی مزید بڑی وکٹیں گر گئی ہیں، سابق وزیر اوقات پیر سعید الحسن شاہ اور پی ٹی آئی مغربی پنجاب کے صدر فیض اللہ کموکا نے تحریک انصاف سے راہیں جدا کرلی ہیں۔چوہدری وجاہت حسین نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہیٰ کے بھائی اور دست راست چوہدری وجاہت نے 9 مئی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے پرویزالہیٰ کا ساتھ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔دیگر ہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے چوہدری وجاہت حسین کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان 9 مئی کے واقعات کی مذمت کر رہا ہے، ہم بھی فوجی تنصبات پر حملوں کی مذمت کرتے ہیں، اور پرویز الہیٰ کا ساتھ چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں۔چوہدری وجاہت حسین کا کہنا تھا کہ دعا کریں کہ آنے والے دنوں میں پورا خاندان اکٹھا ہو، ہو سکتا ہے جنہوں نے دراڑیں ڈالیں وہیں اکٹھا کریں، پی ٹی آئی سےمیرا کوئی تعلق نہیں رہا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف ویسٹ پنجاب کے صدر فیض اللہ کموکا نے بھی پی ٹی آئی سےعلیحدگی کا اعلان کردیا اور 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی۔

فیض اللہ کموکا کا کہنا تھا کہ میں کسی توڑ پھوڑ میں شامل نہیں ہوں، بغیر کسی دباؤ کے اور پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ میرا ذاتی ہے، پی ٹی آئی مغربی پنجاب کی صدارت سے مستعفی ہو رہا ہوں، ابھی فیصلہ کرنا ہے سیاست کرنی ہے یا نہیں۔2018 میں پی پی 46 ظفروال سے آزاد حیثیت سے کامیاب ہوکر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے پیر سعید الحسن شاہ نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

پیر سعید الحسن کا کہنا تھا کہ جو بات کرنا چاہتا ہوں اس کا تعلق ملکی سلامتی اور بقاء سے ہے، میں نے پی ٹی آئی کا ہر محاذ پر بھرپور ساتھ دیا، لیکن 9 مئی کو جو ہوا اس سے میری اور حلقہ کےعوام کی دل آزاری ہوئی۔سابق وزیر اوقات نے کہا کہ ظفر وال شہداء اور غازیوں کی زمین ہے، ہم نے ہمیشہ پاک فوج کے افسران اور جوانوں کوعزت واحترام دی، 9 مئی کو شہداء کی یادگاروں اورعسکری اداروں پر حملے کئے گئے، ان پر تشدد اور شدت پسندی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں، میں اورحلقہ کےعوام پی ٹی آئی کی سیاست سےلاتعلقی کااعلان کرتےہیں، تمام سیاسی جماعتیں اپنی اناسے باہر نکلیں۔

رات بھر زیادتی کے بعد برہنہ حالت میں نرس کو سڑک پر ملزمان پھینک گئے

دو کمسن لڑکیوں کو برہنہ کر کے گھمانے والے کیس میں اہم پیشرفت

ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

Shares: