پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی اجلاس میں آج پھر پی ٹی ایم کے اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر کا معاملہ اٹھایا تو سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ آج فیصلہ ہو جائے گا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت جاری ہے، اجلاس مٰیں پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ مری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منی بل منظورہوگیا دوارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرکے حوالے سے آپ کا فیصلہ نہیں آیا.
ریاست مخالف مہم، پی ٹی ایم کے خلاف پاکستان کے وکلاء نے کاروائی کا مطالبہ کردیا
پی ٹی ایم کا بیانیہ نیا نہیں ،فواد چودھری
جس پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ممبران کے پروڈکشن آرڈر کےحوالے سے وزارت قانون کا جواب موصول ہو گیا ہے، اجلاس کےبعد وزیرقانون سے اس حوالے سے بات کروں گا،آج دو ممبران قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرجاری کرنےکے حوالے سے فیصلہ ہو گا.
ادارے پی ٹی ایم کے حوالہ سے قانون پر سختی سے عمل کریں، عدالت کا حکم
آزادی اظہار رائے لا محدود نہیں، پی ٹی ایم پر پابندی کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت کے ریمارکس
واضح رہے کہ پی ٹی ایم نے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس میں ایک فوجی جوان شہید اور پانچ زخمی ہو گئے تھے. پی ٹی ایم کے دو اراکین اسمبلی کو گرفتار کیا جا چکا ہے جنہیں ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالہ کر دیا گیا ہے.، عدالت نے انہیں جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد جوڈیشیل ریمانڈ پر بھجوا دیا ہے.