پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی سینئیر اداکارہ جویریہ عباسی نے بتایا ہے کہ کیریئر کی ابتدا میں پی ٹی وی اور ادبی دنیا کی معروف شخصیت فاطمہ ثریا بجیا نے انہیں آڈیشن کمرے سے باہر نکال دیا تھا۔
باغی ٹی وی : اداکارہ جویریہ عباسی نے حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو کے دوران کیرئیر کی ابتدا میں پیش آنے والی مشکلات اور سینئیرز کے رویوں پر کھل کر بات کی –
دوران انٹر ویو اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اور ان کے سابق شوہر شمعون عباسی ایس ٹی این میں ہونے والے ایک مقابلے کو جیت کر اداکاری دنیا میں قدم رکھا تھا۔
جویریہ عباسی نے ابتدائی کیریئر کی مشکلات کی بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ جس وقت انہوں نے شو جیتا تھا اسی وقت معروف ڈائریکٹرکاظم پاشا نے انہیں ایک ڈرامے کے لیے سائن کرلیا تھا۔
اداکارہ کے مطابق جب وہ اس ڈرامے کے سلسلے میں ان سے ملنے گئیں تو کاظم پاشا نے انہیں وہاں سے یہ کہہ کر بھگادیا کہ تم جاؤ یہاں سے تمہیں آتا کیا ہے ایک شو کو جیت کر تمہیں لگتا ہے کہ میں تمہیں ڈرامے میں کاسٹ کروں گا۔
اسی انٹر ویو میں جویریہ عباسی نے ایک اور قصہ بتاتے ہوئے کہا پی ٹی وی میں آڈیشنز ہورہے تھے میں آڈیشن دینے گئی تو فاطمہ ثریا بجیا نے بھی مجھے کمرے سے نکال دیا جس پر میں نے کہا میں پورے پاکستان سے شو جیت کر آئی ہوں اور میں اتنی بری اداکاری بھی نہیں کررہی تو آپ کیوں مجھے نکال رہی ہیں۔
جویریہ نے بات جاری رکھتے ہوا کہا لیکن بجیا نے مجھے اس لیے نکالاتھا کہ وہ میرے گھروالوں کو جانتی تھیں میری والدہ حکیم تھیں لہذا بجیا نے کہا تمہیں کوئی ضرورت نہیں ہے یہ کام کرنے کی جاؤ اور گھر جاکر پڑھائی کرو۔
واضح رہے کہ جویریہ عباسی ان دنوں ڈراما سیریل ’رقص بسمل‘ میں نظر آرہی ہیں۔