لالی ووڈ کے ناموراداکار شان شاہد نے زندگی کی 50 سال مکمل کر لئے-

باغی ٹی وی : اداکار کے مداحوں نے انہیں 50 ویں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا تفصیلات کے مطابق اداکارہ شان نے27 اپریل 1971 کو لاہور کے ایک فنکار گھرانے میں آنکھ کھولی۔

ہدایت کار ریاض شاہد اور اداکارہ نیلو کے صاحبزادے شان نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز بطور چائلڈ اسٹار کیا 1990ء میں بننے والی فلم بلندی سے شان نے لالی ووڈمیں ہیرو کی حیثیت سے ڈیبیو کیا۔

شان نے بطور اداکار ڈیڑھ سو سے زائد پنجابی واردو فلموں میں کام کیا جب کہ دس سے زائد فلمیں بطور ہدایتکار بھی بنائیں، جن میں گنز اینڈ روزز، مجھے چاند چاہیے، موسیٰ خان، ظل شاہ، ارتھ سمیت دیگر فلمیں شامل ہیں۔

شان پاکستان فلم انڈسٹری کومعیاری فلم انڈسٹری بنانے میں ہمیشہ کوشاں رہے 2007 میں ان کی فنی خدمات کے پیش نظر پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

Shares: