پی ٹی وی کا دوسرے ممالک کی پروڈکشن (ارطغرل) پر داد لینا حیران کن ہے ، بیرونی ڈرامے پاکستانی پروڈکشن کو تباہ کر دینگے۔ فواد چوہدری

0
28

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی عواد چودھری کا کہنا ہے کہ پی ٹی وی کا دوسرے ممالک کی پروڈکشن (ارطغرل) پر داد لینا حیران کن ہے ، بیرونی ڈرامے پاکستانی پروڈکشن کو تباہ کر دینگے۔

باغی ٹی وی :وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی عواد چودھری کا کہنا ہے کہ پی ٹی وی کا دوسرے ممالک کی پروڈکشن (ارطغرل) پر داد لینا حیران کن ہے ، بیرونی ڈرامے پاکستانی پروڈکشن کو تباہ کر دینگے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ میں حیران ہوں کہ دوسرے ممالک کی پروڈکشن پر فخر محسوس کرتے ہیں


وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے لکھا کہ آپ لوگوں کو پاک پروڈکشن پر توجہ دینی ہوگی بصورت دیگر غیر ملکی ڈرامے پاک پروڈکشن کو برباد کردیں گے ، غیر ملکی ڈراموں کو درآمد کرنا ہمیشہ ہی سستا ہے لیکن اس کا ہمارے ہی پروگرامنگ پر طویل عرصے تک تباہ کن اثر پڑتا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال دسمبر 2019 میں پی ٹی وی نے وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات کے بعد مسلمانوں کی فتوحات کی کہانی پر مبنی شہرہ آفاق ترکش ڈرامے دیریلیش ارطغرل کی اردو ڈبنگ کا آغاز کیا تھا۔ ویسے تو کئی تُرک ڈرامے پاکستانی چینلز پر نشر کئے گئے لیکن جو مقبولیت ارطغرل غازی کو ملی اس کی مثال نہیں ملتی-دنیا کے متعدد ممالک میں نشر ہونے کے بعد اب یہ پاکستان ٹیلی ویژن پریکم رمضان سے پاکستانی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نشر کیا جارہا ہے

واضح رہے کہ دیریلیش ارطغرل‘ ڈرامے کی کہانی 13 ویں صدی میں ’سلطنت عثمانیہ‘ کے قیام سے قبل کی کہانی ہے اور اس ڈرامے کی مرکزی کہانی ’ارطغرل‘ نامی بہادر مسلمان سپہ سالار کے گرد گھومتی ہے جنہیں ’ارطغرل غازی‘ بھی کہا جاتا ہے ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح 13 ویں صدی میں ترک سپہ سالار ارطغرل نے منگولوں، صلیبیوں اور ظالموں کا بہادری سے مقابلہ کیا اور کس طرح اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا۔ڈرامے میں سلطنت عثمانیہ سے قبل کی ارطغرل کی حکمرانی، بہادری اور محبت کو دکھایا گیا ہے

"ارطغرل گجر” پنجابی ٹریلر میدان میں ، دیکھئے اور انجوائے کیجیے

اداکار منیب بٹ نے ارطغرل غازی کو ایک زبردست تُرک سیریز قرار دیا

ارطغرل غازی تُرکی کی طرف سے پاکستان کے لئے تحفہ ہے ڈاکٹر شہباز گل

Leave a reply