پبلک ٹرانسپورٹ بند،ریلوے سٹیشن پر عوام کا رش، شیخ رشید نے بڑا فیصلہ کر لیا
پبلک ٹرانسپورٹ بند،ریلوے سٹیشن پر عوام کا رش، شیخ رشید نے بڑا فیصلہ کر لیا
وفاقی وزیرریلوے نے پنجاب،کے پی ، سندھ، بلوچستان کے صوبائی حکام سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے
وزیر ریلوے شیخ رشید نے مسافروں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر اجلاس طلب کرلیا،مسافروں کی تعداد بڑھنے پر ریل گاڑیوں، اسٹیشنزپر حفاظتی تدابیر میں مشکلات کا سامنا ہے،وزیر ریلوے شیخ رشید نے معاملہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کرنے کا بھی فیصلہ کر لیا ہے،ملک بھر میں ٹرین آپریشن بحال رکھنے کا حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا جائیگا
ریلوے نے مسافروں کی سہولت کے لئے 100 ٹرینیں بحال رکھی ہیں،اب تک پاکستان ریلوے نے 44 ٹرینیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے
دوسری جانب ریلوے سٹیشن پر مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے، لاہور ریلوے شٹیشن پر ٹرینوں کے اوقات میں مسافروں کا رش بڑھ جاتا ہے، ایک انٹری پوائنٹ کھلا رکھا گیا ہے جبکہ باقی دروازے بند کر دئے گئے ہیں، انٹری پوائنٹ پر ٹمپریچر چیک کرنے کے انتظامات موجود ہیں تا ہم ناکافی ہیں، ٕ
ریلوے حکام نے کراچی سے اندرون سندھ اور پنجاب جانے والی ٹرینیں بند کرنے پر غور شروع کر دیا، صورتحال دیکھ کر مین لائن کی ٹرینیں بند کی جائیں گئیں۔ لاہور، راولپنڈی، پشاور، ملتان، سکھر اور حیدرآباد سے 56 ٹرینیں روزانہ کراچی ریلوے سٹیشن پہنچتی اور روانہ ہوتی ہیں۔ سندھ میں لاک ڈاون سے ٹرین آپریشن جزوی طور پر محدود اور معطل ہوجائے گا۔ صورتحال کے باعث ریلوے انتظامیہ کی جانب سے 20 ٹرینوں کی بندش زیر غور ہے۔
سندھ حکومت کے مکمل لاک ڈاون احکامات ہیں تا ہم ریلوے سٹیش پر مسافر ایک جگہ جمع ہو گئے ہیں، کراچی سے اندرون سندھ اور پنجاب جانیوالے مسافر کینٹ اسٹیشن پر پھنس گئے ہیں۔ کراچی کینٹ اسٹیشن پر مسافروں نے کرونا وائرس سے تحفظ کیلئے سندھ حکومت کے اعلان کی دھجیاں اڑا دیں، بڑی تعداد میں لوگوں کے درمیان پولیس کا ایک اہلکار بھی موجود نہیں۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی ریلوے اسٹیشن پر موجود مسافروں کے پاس نہ ہی ماسک ہیں اور نہ ہی سینیٹائیزر حکومت کی جانب سے مسافروں کی اسکرینگ بھی نہیں کی جارہی ہیں۔ شہر میں لاک ڈاون کے باعث مسافر اسٹیشن سے گھر بھی نہیں جاسکتے مسافروں کو کھانے پینے کے سامان کی بھی شدید قلت ہے۔ کینٹ اسٹیشن پر موجود مسافروں کے مجمعے نے جہاں سندھ حکومت کے اعلانات کی خلاف ورزی کی وہیں دیگر شہریوں کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی۔
کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
ملک بھر میں کرفیو، تبلیغی جماعتوں کی تشکیل جاری، کیا تبلیغی جماعت مسجدیں بند کروانا چاہتی ہے؟
پاکستان میں کرونا وائرس کے اسوقت مریضوں کی تعداد 799 ہے
وزارت صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے 799 مریض ہیں، جس میں سے پنجاب میں 225، سندھ میں 351، خیبر پختونخواہ میں 31، بلوچستان میں 104،گلگت میں 71 اور آزاد کشمیر میں ایک مریض ہے، اسلام آباد میں 11 مریض ہیں
وزارت صحت کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹوں میں کرونا وائرس کے 23 نئے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ دو ہلاکتیں ہوئی ہیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے،
کرونا وائرس کے حوالہ سے وزارت صحت کی ویب سائٹ پر یہ اعدادو شمار دیئے گئے ہیں. 6 مریض صحتیاب بھی ہو چکے ہیں.