نیویارک :عراق میں مظاہروں میں شدت کا استعمال کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے، عراق میں بڑھنے والے تشدد اور اٹھنے والے فتنے سے اقوام متحدہ نے بھی خطرہ سے آگاہ کردیا،UNAMIکی سربراہ جینی ہینس پلاسچرٹ نے دارالحکومت بغداد اور جنوبی شہروں میں جاری مظاہروں کے بارے میں تحریری بیان جاری کیا ہے۔
افغان وزارت خارجہ کے ترجمان کو پاکستان سے متعلق مہذب الفاظ استعمال کرنے پر سخت…
اقوام متحدہ کے عراق تعاون مشنUNAMI نے عراق میں حکومت مخالف مظاہروں میں شدت کا استعمال کرنے والوں کے خلاف عدالتی کاروائی کی اپیل کی ہے۔بیان میں جینی نے مظاہروں میں پیش آنے والے واقعات پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ "رپورٹوں کے مطابق 5 دن سے جاری مظاہروں میں لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ اس تشدد کا بند ہونا ضروری ہے”۔
بھارت مزید مشکلات کا شکار: ناگالینڈ علیحدگی پسند تنظیم نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی…
UNAMIکی سربراہ جینی ہینس پلاسچرٹ نے کہا ہے کہ مظاہروں میں شدت کا استعمال کرنے والوں سے حساب پوچھا جانا ضروری ہے۔واضح رہے کہ عراق میں کرپشن، بیروزگاری اور ناکافی سول سروسز کی وجہ سے یکم اکتوبر سے مظاہروں کا آغاز کیا گیا جو ابھی تک جاری ہیں۔