پنجاب احساس پروگرام کی صوبے کے محروم طبقات کے لئے مالی آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش

0
61

پنجاب احساس پروگرام کی مدد سے صوبے کے محروم طبقات کے لئے مالی آسانیاں پیدا کرنے میں مدد ملے گی، حافظ ممتاز احمد

لاہور ۔ 22 جولائی (اے پی پی) صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حافظ ممتاز احمد نے کہا ہے کہ حکومت محروم طبقات کی فلاح وبہبود اور ان کی معاشی ضروریات کو پورا کرنے کی غرض سے انقلابی اقدامات کررہی ہے ۔ ’’پنجاب احساس پروگرام‘‘اس کی بہترین مثال ہے ۔ اس پروگرام کے لئے حکومت نے روا ں مالی سال کے بجٹ میں 17ارب روپے سے زائد کی خطیر رقم مختص کی ہے ۔ یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنماءوں سے ملاقات کے دوران کہی ۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت صوبے کے معذور افراد کے لئے ’’ہم قدم’’جیسے پروگرام کے تحت ماہانہ مالی امداد کا پروگرام شروع کرنے جارہی ہے ۔ جس کی مدد سے صوبہ بھر کے معذور افراد کے مالی مسائل کا ازالہ ممکن ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کی مدد سے خواتین بیواءوں ،بزرگوں اور دیگرمحروم طبقات کے لئے معاشی طور پرآسانیاں پیدا کرنے میں بھرپور مدد ملے گی ۔ پنجاب بھر کے 65سال سے زائد عمر کے افرادکے لئے’’باہمت بزرگ پروگرام‘‘ کے تحت3ارب روپے کا فنڈقائم کیا جارہا ہے جس سے بزرگ افراد کو ماہانہ بنیادوں پر الاءونس فراہم کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وزریراعظم پاکستان اور وزیراعلی پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے ۔ انشاء اللہ بہت جلد مشکل وقت ختم ہو گا اور پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا ۔

Tagsbaaghi

Leave a reply