پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس جاری،بجٹ تقریر میں لگایا صوبائی وزیر خزانہ نے ماضی کی حکومتوں پر بڑا الزام
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے، صوبائی وزیر خزانہ پنجاب کا بجٹ پیش کر رہے ہیں
صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے پاکستان کے سیاسی معاشی ڈھانچے کو برباد کیا،پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جس نے ملکی مفاد کو سیاسی مفاد سے بالاتر کیا،
بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بھر پور احتجاج کیا گیا اور نعرے بازی کی گئی، وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا عہد تھا کہ ملکی معیشت کا ستحکام دیں گے،پنجاب کےآئندہ مالی سال کے لئےبجٹ کاحجم22کھرب40 ارب روپے مقررکیا گیا ہے،پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کاتیسرابجٹ پیش کررہاہوں،ترقیاتی اخراجات کاتخمینہ337ارب روپے لگایا گیا ہے ،
وزیرخزانہ پنجاب کا کہنا تھا کہ بحیثیت قوم کروناسےپیداہونےوالی غیرمعمولی صورتحال سےدوچارہیں،کوروناوباکےاثرات ہماری معشیت پرواضح نظرآرہےہیں،144ارب روپے احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت مستحق افرادمیں تقسیم کیے گئے ،240ارب مالیت کا ریلیف پیکج متعارف کرایا ہے،ٹیکسوں کی وصولی میں 13فیصد اضافہ ہوا ،143ارب روپے احساس پروگرام سے مستحقین کوریلیف دی گئی، آخری سہ ماہی میں کورونا نے معاشی سرگرمیوں کو متاثر کیا،حکومتی اخراجات میں کمی کی جائے گی،صوبائی محصولات کا ہدف317ارب روپے مقرر کیا گیا ہے،ہیلتھ انشورنس، ڈاکٹرز کنسلنٹی فیس، اسپتالوں پر ٹیکس صفر کیا جارہا ہے،آئندہ مالی سال کیلئے ٹیکس کی ادائیگی 2قسطوں میں ادا کی جائیگی، بلڈرز پر50 روپے فی مربع فٹ، ڈیولپرز سے 100روپے فی مربع گز ٹیکس کی تجویز ہے،
دو نکمے دو بیکار عمران خان ، عثمان بزدار 👏👍
پنجاب اسمبلی اجلاس کے بجٹ سیشن میں سیکریٹری انفارمیشن پنجاب عظمیٰ بخاری کے نعرے pic.twitter.com/w2qEbhIYSX— Tahir Mughal Pmln (@TahirMughalPml1) June 15, 2020
صوبائی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کاقیام عمل میں لایاگیاہے،سینماکوٹیکس کی ادائیگی سے متثنیٰ کیا ہے، مارچ2020کےاختتام تک پنجاب کےآن سورس ریونیومیں بھی23فیصدکااضافہ ہوا،ترقیاتی پروگرام کے240ارب روپے مختلف شعبہ جات میں اخراجات کیلئےجاری کرچکےتھے،کوروناصورت حال میں وزیراعظم کی ہدایت پروفاقی حکومت نے 12کھرب40ارب کاپیکج دیا،پنجاب حکومت نےبھی اس احساس ایمرجنسی پروگرام میں8ارب40کروڑروپےکی خطیررقم شامل کی،پنجاب حکومت نے43لاکھ79ہزارخاندانوں میں53ارب روپےتقسیم کیے، رواں سال میں بھی حکومتی اخراجات میں حتی الامکان کمی کی گئی،
پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے کتنے نکات پر عمل کر لیا، حماد اظہر نے بجٹ تقریر میں بتا دیا
وفاقی بجٹ میں پی ٹی وی کی بھی سن لی گئی،کیمروں اور آلات میں جدت لانے کیلئے بڑی رقم مختص
بجٹ میں بڑے رہائشی گھروں پر فی کنال ٹیکس عائد کرنے کی تجویز،فارم ہاؤسز پر بھی ہو گیا ٹیکس
وفاقی بجٹ، سگریٹ، انرجی ڈرنکس مہنگے، سیمنٹ، موبائل فون سستے
آئی ایم ایف اپنے قرضوں کا سود وصول کرنے کیلئے اپنی مرضی کا بجٹ بنوارہا ہے،سراج الحق
وفاق کے بعد پنجاب کا بجٹ پیش ہو گا آج، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں بارے خبر آ گئی
پنجاب کا بجٹ، اپوزیشن نے منظوری میں رکاوٹیں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا
پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اجلاس، بجٹ منظور،ترقیاتی فنڈز بارے ہوا اہم فیصلہ