پنجاب اسمبلی اجلاس، حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈرکا مطالبہ، سپیکر نے کیا کہا؟

0
45

پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ساڑھے 10 بجے شروع ہوگا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گرفتار اور جیلوں میں قید اراکین پنجاب اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر اپوزیشن نے احتجاج کا فیصلہ کیا ہے،اسپیکر چودھری پرویز الہیٰ نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز، خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈ جاری نہیں کیے

نیب قیامت تک کرپشن ثابت نہیں کرسکتا ،حمزہ شہباز کا عدالت میں دعویٰ

اپوزیشن جماعتوں نے اراکین کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے کی وجہ سے بھر پور احتجاج کا فیصلہ کیا ہے، دوسری جانب حکومتی رکن اسمبلی سابق صوبائی وزیر جنگلات سبطین خان بھی جیل میں ہیں،ان کے پروڈکشن آرڈر کے لئے درخواست نہیں دی گئی

پانچ کمپنیوں میں 19 کروڑ کی منتقلی،حمزہ شہباز نیب کو مطمئن نہ کر سکے

شہباز شریف کو لائف ٹائم ایوارڈ برائے کرپشن دیا جائے: شہباز گل

حمزہ شہباز کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب نے گرفتار کر رکھا ہے، حمزہ شہباز سے رمضان شوگر ملز ،چودھری شوگر ملز کیس میں بھی تحقیقات جاری ہیں،

حمزہ شہباز کے جوڈیشیل ریمانڈ میں ہوئی ایک بار پھر توسیع

اپوزیشن کی جانب سے 21 اگست کو ہونے والے اجلاس کے لیے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر کی درخواست جمع کروادی گئی ہے،پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست مسلم لیگ نواز کے ملک وارث کلو کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے، سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے اپوزیشن کی ریکوزیشن پر پنجاب اسمبلی اجلاس 21 اگست کو طلب کر رکھا ہے،

Leave a reply