پنجاب میں سیاسی بحران کے باعث 23 دسمبر کو "کے پی اسمبلی” تحلیل ہونے کا امکان نہیں

پنجاب میں سیاسی بحران کے باعث 23 دسمبر کو "کے پی اسمبلی” تحلیل ہونے کا امکان نہیں ہے

نجی ٹی وی نے دعوٰی کیا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے کے پی اسمبلی کی تحلیل پنجاب کے ساتھ منسلک کر دی ہے. ذرائع کا بتانا ہے کہ پنجاب میں پیدا ہونے والے سیاسی بحران کے باعث 23 دسمبر کو خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل ہونے کا امکان نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق فواد چوہدری کی تجویز ہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کو پنجاب اسمبلی کے ساتھ تحلیل کیا جائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں تکنیکی اور قانونی وجوہات پر اسمبلی 23 دسمبر کو تحلیل نہیں ہو سکتی۔

یاد رہے کہ عمران خان نے 17 دسمبر کو اعلان کیا تھا کہ 23 دسمبر کو پنجاب اور کے پی کی اسمبلیاں تحلیل کر دیں گے جس کے بعد دو روز بعد قبل گورنر پنجاب نے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ دیا تھا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے آج بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ جمعے کے روز اسمبلی کو تحلیل کر دیں گے۔ جبکہ پنجاب اسمبلی توڑنے اور بچانے کی جنگ جیتنے کے لئے گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ آفس میں دو دو الگ الگ اجلاس طلب کرلئے گئے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے پنجاب اسمبلی توڑنے کے اعلان اور گورنر پنجاب کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کے بعد صوبے میں عجیب سیاسی بحران پیدا ہوگیا ہے۔

ایک طرف گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو آج اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کرتے ہوئے سہ پہر چار بجے اجلاس طلب کر رکھا ہے، تو دوسری جانب اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر کی جانب سے بلائے اجلاس کو غیر آئینی قرار دے دیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں.
پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کے شوہر انتقال کرگئے
سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے طویل المدتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا.وزیر خارجہ
دل کے پیدائشی نقائص میں مبتلا بچوں کا اب اسٹیم سیلز سے علاج ممکن
چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم کو ارسال
بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کو دبئی پولیس نے حراست میں لے لیا
ورنر پنجاب کی ہدایت پر گورنر ہاؤس میں اجلاس کے لیے رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اور مسلم لیگ ن اورپیپلز پارٹی کے20 سے زائد رہنما گورنرہاؤس پہنچ چکے ہیں۔ دوسری جانب وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعلی آفس میں مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ وزیراعلی آفس میں شیڈول اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا جائے گا، اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔

Comments are closed.