![mohsin naqvi](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2023/07/mohsin-naqvi01.png)
پنجاب میں سموگ کافی خطرناک صورتحال اختیار کر چکی ہے لیکن بچوں کے پیپرچل رہے ہیں اسلئے سکول بند نہیں کئے جا سکتے وزیر اعلی پنجاب نے کل تمام سکول کھلے رکھنے کی ہدایات جاری کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے امامیہ کالونی فلائی اوور منصوبے کا دورہ کیا اور ترقیاتی کام کی رفتار کا جائزہ لیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کوشش ہے امامیہ کالونی فلائی اوور منصوبہ جلد مکمل ہو،یہ وفاق کا منصوبہ ہے،وزیراعظم کو رپورٹ کروں گا،ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ ملک انشا اللہ جلد ٹیک آف کرےگا،پاکستان میں سرمایہ کاری تیزی سے آرہی ہے،پاکستان سٹاک ایکس چینج بلندی کی نئی سطح پر ہے۔