پنجاب سے پانچ دہشتگرد خواتین گرفتار،کوئٹہ میں آٹھ دہشتگرد جہنم واصل

کارروائی کے دوران لاہور سے 3 اور شخیوپورہ سے 2 خواتین کو گرفتار کیا گیا
0
42
ctd police

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملک دشمن عناصرکے خلاف سی ٹی ڈی کی کاروائیاں جاری ہیں

دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کاروائیاں کیں اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد خواتین گرفتار کر لی گئی ہیں، کارروائی کے دوران لاہور سے 3 اور شخیوپورہ سے 2 خواتین کو گرفتار کیا گیا،ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد خواتین کا تعلق کالعدم داعش سے ہے دہشت گردوں سے خفاظتی فیوذ ۔ممنوعہ کتابیں موبائل فون ۔اسلحہ ۔اور نقدی برآمد کی گئی ہے

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں خواتین کی شناحت فاخرہ ،سعدیہ، ایمن،جویریہ ،اور فاعذہ کے نام سے ہوئی، ان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے، رواں ہفتے308 کومبنگ آپریشنز کے دوران 76 مشتبہ افراد گرفتار کیے ، کومبنگ آپریشنز میں 15225 افراد سے پوچھ کچھ کی گئی ، سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے ، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں

دوسری جانب بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سی ٹی ڈی نے دو الگ الگ کاروائیوں میں تین مبینہ اغوا کاروں سمیت آٹھ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا ہے، ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کوئٹہ میں اغوا برائے تاوان کے ملزمان کے خلاف کارروائی کی گئی فائرنگ کے تبادلے میں 3 مبینہ اغوا کار ہلاک ہو گئے اغوا کاروں کے قبضے سے مغوی بچہ بازیاب کروا لیا گیا ہے اغوا کاروں کے قبضے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے، ہلاک ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے

ایک اور کاروائی میں کوئٹہ کے علاقے بسیمہ میں سی ٹی ڈی اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 5 مبینہ حملہ آور جہنم واصل ہو گئے تھے، حملہ آوروں کے زیر استعمال گھر سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد کرلیا گیا تھا،

خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم

نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس

پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا

طالبعلم کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا قاری گرفتار،قبرستان میں گورکن کی بچے سے زیادتی

حاملہ خواتین کو سموگ سیزن میں خصوصی احتیاط کی ضرورت

Leave a reply