لاہوری کھابوں میں جانوروں کی آلائشوں سے نکلے کوکنگ آئل، جعلی کیچپ کی ملاوٹ کی کوشش ناکام بنا دی تفصیلات کے مطابق کروول گھاٹی اور دیگر علاقوں میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کاروائی،6000کلو بھیڑکی آنتڑیاں،350کلو مضر صحت ناقص کیچپ، 1000 کلوملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا ،10فوڈپوائنٹس کی چیکنگ،6سیل،ایک پروڈکشن بندا ور 3فوڈ پوائنٹس کو اصلاحی نوٹسز جاری کر دیے گئے
ڈی جی فوڈ کے مطابق سابقہ ہدایات کی خلاف ورزی پر بیڈن روڈ پر پنجاب آئس کریم شاپ کو سیل کر دیا گیا۔مکھیوں کی بھرمار اور ٹوٹے فنگس زدہ فریزر کے استعمال پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔گندے زنگ آلود برتنوں کے استعمال پر چونگ میں کیچپ مائیونیز فیکٹری سلوی فوڈز کو سربمہر کر دیا گیا،
غیر معیاری دودھ کی فروخت پر دبئی ٹاؤن میں نیو غوثیہ ملک شاپ اور گلبرگ میں انصاری ملک شاپ کو سیل کردیا گیا،ٹوٹے خراب انڈے استعمال کرنے پر ساہیوال میں حادی بیکرز پروڈکشن یونٹ کو سیل کر دیا گیا۔استعمال شدہ آئل میں میں مٹھائی تیارکرنے پر راولپنڈی میں ہاشم بوندی یونٹ کو سیل کر دیا۔
ریکارڈ کی عدم موجودگی پر سبزہ زار لاہور میں دن انٹرپرائززساسیجز پروسیسنگ یونٹ کی پروڈکشن اصلاح تک بند کر دی گئی,ناقص غیر معیاری اشیاء خورونوش کا استعمال انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے فوڈ پوائنٹس کو ہرگز کام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق محفوظ خوراک کی یقینی فراہمی اولین ترجیح ہے۔