پنجاب فوڈ اتھارٹی ملاوٹی دودھ بیچنے والوں کے خلاف سرگرم۔

0
59

پنجاب فوڈ اتھارٹی ، ملاوٹی دودھ بیچنے والوں کے خلاف سرگرم۔تفصیلات کے مطابق جتوئی ہیڈ بکائنی میں دودھ بردار گاڑی کی چیکنگ، سینکڑوں لٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا گیا ، لیکٹوسکین کی مدد سے گاڑی نمبر LZD 2153 میں موجود دودھ کو چیک کیا گیا۔دودھ میں فیٹ کی کمی اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔

ملاوٹ ثابت ہونے پر 1ہزار 450 لٹر مضر صحت دودھ تلف کر دیا گیا۔ جڑھ راتھیب میں واقع سجاد ملک کولیکشن سنٹر کو غیر معیاری دودھ فروخت کرنے پر 10 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ ملاوٹی دودھ کا استعمال بچوں کی نشوونما میں کمی کا باعث بنتا ہے۔ بنیادی غذاء میں ملاوٹ کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

Leave a reply