پنجاب حکومت نے9 مئی تک کیلئے لاک ڈاون کانوٹیفکیشن جاری کردیا اوربھی بہت تفصیلات سے خبرداررہیئے

0
55

لاہور : پنجاب حکومت نے9 مئی تک کیلئے لاک ڈاون کانوٹیفکیشن جاری کردیا اوربھی بہت تفصیلات سے خبرداررہیئے ،باغی ٹی وی کےمطابق نوٹیفکیشن پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے سیکرٹری پرائمری اینڈ ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ کیپٹن رعثمان نے جاری کیا

باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات میں کہا گیا ہےکہ تمام مارکیٹس ،شاپنگ مال ،ریسٹورنٹس ،سرکاری ونجی دفاتر بند رہیں گے ،بین الاصوبائی اورایک دوسرے شہر میں لوگوں کی نقل وحرکت پر پابندی رہے گی ، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سماجی ،مذہبی ،تقریبات ،یلوں،سپورٹس فیسٹول ،جم اور سنوکر کلب پر پابندی رہے گی ،اسکے ساتھ ساتھ شادی ہال ،شادی کی تقریبات ،تعلیمی اداروں ، سکولز ،کالجز ،میڈیکل کالجز ،ٹیکنکل اور وکیشنل انسٹیٹیوٹ ،یونیورسٹیز ،ٹیوشن سینٹرز ،دینی مدارس اور امتحانات پر پابندی رہے گی

پنجاب حکومت نے9 مئی تک کیلئے لاک ڈاون کانوٹیفکیشن میں‌کہا گیا ہےکہ تمام ایسے سرکاری دفاتر ان کے سرکاری اہکار دفاتر میں جاسکیں گے ،قانون نافذ کرنے والے ادارے ،ایجنسی اور متعلقہ اداروں کے اہکار فرائض انجام دے سکیں گے ، ضروری خدمات سرانجام دینے والے اداروں کے ملازمین ڈیوٹی پر جاسکیں گے ۔نوٹیفیشن میں کہا گیا ہے کہ پرچون اور کریانہ سٹورز ،کوصبح نو سے پانچ بجے تک کام کرنے کی اجازت ہوگی

پنجاب حکومت نے9 مئی تک کیلئے لاک ڈاون کانوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ دودھ دہی کی دکانیں سحری کے لئے صبح 2 سے 4 بجے تک کھلی رہیں گی ، دودھ اور گوشت کی دکانیں صبح نو سے رات آٹھ بجے تک کھلی رہیں گی ،یوٹیلٹیز کمپنیز ، واسا ، میوسپلیٹز ،واپڈا ،این ٹی ڈی سی ،ڈسکوز اور ایس این جی پی ایل کے ملازمین کام کرسکیں گے ،نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ موبائل کمپنیز ،فرنچائز اورکسٹمرز سپورٹ کے ضروری افراد ڈیوٹی انجام دے سکیں گے

پنجاب حکومت نے9 مئی تک کیلئے لاک ڈاون کانوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی سی ایل اور اس کے ٹاورز پر کام کرنے والے ملازمین کام کرسکیں گے ،دفاع سے متعلقہ مینوفیکچرنگ انڈسٹری اور پیکنگ فسیلٹی دینے والے ادارے کے ملازمین کام کرسکیں گے ۔مائیکروفنانس انسٹی ٹیوشنز کاضروری عملہ پبلک ڈیلنگ کیلئے دفاتر آسکے گا۔نوٹیفکیشن میں‌کہا گیا ہےکہ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینجز کمپنی ،سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی ،نیشنل کلیئرنگ کمپنی ،مارچنٹائل ایکسچینج کمپنی اپنے کام سٹاف سے کام کرے گی

پنجاب حکومت نے9 مئی تک کیلئے لاک ڈاون کانوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ ا حساس کفالت پروگرم سمیت دیگر متعلقہ اداروں کاسٹاف بھی اپنے فرائض انجام دے سکے گا ، فارن ڈپلومیٹس اور ان کے لوکل سٹاف کوکام سے متعلق گھومنے کی اجازت ہوگی ،صحت اور اس سے متعلقہ ادارے جن میں لیبارٹیز اور فارماسوٹیکلز فیکڑیز کوکام کرنے کی اجازت ہوگی ،نماز جنازہ کی ادائیگی اور اس سے متعلقہ پروگرام کی اجازت ہوگی ۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ
کال سینٹرز ،ای کامرس بزنس اور لوکل ڈلیوریز کمپنی کو50فیصد سٹاف کی اجازت ہوگی ۔

پنجاب حکومت نے9 مئی تک کیلئے لاک ڈاون کانوٹیفکیشن کی طرف سے کہا گیا ہے کہ بینک اپنے لازمی سٹاف کے ساتھ کام کرسکیں گے ۔پرچون سٹورز ، جنرل ،کریانہ سٹورز ،بیکریز ،آٹا چکی ،ڈیری شاپس ،چکن اینڈ گوشت ،مچھلی ،فروٹس اور سبزیوں ، تندور ،آٹو ورکشاپس ،ٹائر پنکچرز ،سپیئرز پارٹس ،پیٹرول پمپس اور آئل ڈپو کھلے رہیں گے ۔ریسٹورنٹس کے ٹیک ویز اور ہوم ڈلیوری بھی کھلے رہیں گے ۔ایل پی جی کے آوٹ لیٹس ،فلنگ پلانٹس ،اور سپلائی چینز سٹورز کھلے رہیں گے ۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ پوسٹل کورئیر سروسز ،پک اینڈ ڈرپس ڈور سٹیپ تک جانے کی اجازت ہوگی ۔

پنجاب حکومت نے9 مئی تک کیلئے لاک ڈاون کانوٹیفکیشن کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کسٹم ڈرائی پورٹس آپریشن کوکام کرنے کی اجازت ہوگی ۔پولیٹری فیڈ ،پرسنل پروٹیکشن ایکوئیمنٹس بنانے اور سپلائی کرنے کی اجازت ہوگی ۔فرٹیلائزر کمپنی کے سٹاف کے نقل وحمل کی اجازت ہوگی شناختی کارڈ تصدیق کیلئے لازمی ہوگا ،ریفائنریز کمپنیوں کے بھی سٹاف کوبھی کام کرنے اور ڈسٹری بیوشن کی جازت ہوگی ،ٹریکٹر اور اس کے آلات بنانے والے اداروں ،فارماسٹوٹیکل انڈسٹریز کوکمپنی کرنے کی اجازت ہوگی ۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ سیمنٹ پلانٹس کے سٹاف اورانڈسٹری کوکام کرنے کی اجازت ہوگی ۔میڈیا سے متعلقہ افراد اور نیوز ہاکرز کو کام کرنے کی اجازت ہوگی ۔

Leave a reply