عوام کی سہولت کے لیے "قیمت پنجاب ایپ” لانچ کردی گئی
لاہور: اب خود ساختہ مہنگائی نہیں چلے گی ،خودساختہ مہنگائی روکنے کے لیے پنجاب حکومت نے ایک ایسی ایپلی کیشن متعارف کروادی ہے جس کے استعمال کے بعد صوبے میں مہنگائی پر قابوپایا جاسکے گا ، اطلاعات کے مطابق پنجاب حکومت نے عوام کی سہولت کے لیے قیمت پنجاب ایپ لانچ کردی، گرانفروشی کی شکایت کے لیے ٹال فری نمبر بھی دے دیا، حکومت کا دعویٰ، دوگھنٹے میں شکایت پر عملدرآمد ہوگا۔
عمران خان تے باجوہ نے بھارتیاں دےدل تے قرار لٹ لئے،بھارت میں زلزلہ طاری ،نوجوت سدھو
ذرائع کے مطابق قیمت پنجاب ایپ پر روزانہ کی بنیاد پر پنجاب حکومت اشیائے خورونوش کی قیمتیں اپ لوڈ کرے گی، صارفین اس ایپ سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ ایپ پر اشیائے خورونوش کی 20 اشیاء، 18 پھلوں، 28 سبزیوں کی قمیتیں اور پولٹری کی قیمتیں دی گئی ہیں۔ ایپ کے دوسرے مرحلے میں اشیائے ضروریہ شہریوں کے گھروں تک آن لائن پہنچانے کا عمل شروع کیا جائے گا۔
ایپ پر گراں فروشی کی شکایت کا ٹال فری نمبر بھی دیا گیا ہے۔ ٹال فری نمبر پر شکایت درج کروانے کی صورت میں دو گھنٹوں میں عملدرآمد کیا جائے گا۔ عوامی فلاح کے اس پروگرام کا آغاز لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان سے کیا جارہا ہے۔وزیر صنعت وتجارت اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لئے قیمت ایپ بھی بنائی ہے، صارفین کے حقوق کا ہر قیمت پر تحفظ یقینی بنائیں گے۔
اللہ نوازشریف کو صحت وتندرستی عطا فرمائے، بیمارہیں ،اچھےاندازسے پیش آئیں،عمران خان کی ہدایت