اساتذہ کی ریگولرائزیشن: پنجاب حکومت نے کمیٹی قائم کردی

اساتذہ کا احتجاج زمان پارک کی سیکورٹی ہائی الرٹ،قیدی وین پہنچا دی گئی

اساتذہ کی ریگولرائزیشن: پنجاب حکومت نے کمیٹی قائم کردی

وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہی کی منظوری سے پنجاب حکومت نے وزیر پارلیمانی امور، تحفظ ماحول و کوآپریٹوز محمد بشارت راجہ کی سربراہی میں ایک اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دی ہے جو محکمہ تعلیم کے سیکنڈری سکولز ایجوکیٹرز (ایس ایس ایز) اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز (اے ای اوز) کی ریگولرائزیشن کے حوالے سے سفارشات تیار کرے گی۔

سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں، وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس، سیکرٹری سکولز، ایس ایس ایز اور اے ای اوز کے نمائندے بھی کمیٹی کے رکن نامزد ہوئے ہیں۔ دریں اثنا کمیٹی کے کنوینر ممد بشارت راجہ نے کمیٹی کا پہلا اجلاس آج، (منگل) سول سیکرٹریٹ میں طلب کرلیا ہے جس میں ایس ایس ایز اور اے ای اوز کے مطالبات پر غور ہوگا۔

واضح رہے کہ پنجاب بھر کے اساتذہ نے چھ روز تک لاہور میں سڑکوں پر احتجاج کیا تھا ، وزیراعلیٰ ہاؤس کے علاوہ عمران خان کی رہائشگاہ کے باہر بھیا اساتذہ نے دھرنا دیا تھا جس کے بعد اساتذہ کے ساتھ پنجاب حکومت نے مذاکرات کئے تھے اور مطالبات ماننے کی یقین دہانی کروائی تھی جس کے بعد اساتذہ نے چھ روز بعد لاہور میں جاری دھرنا ختم کر دیا تھا

قبل ازیں لاہور میں احتجاج کرنے والے اساتذہ کے جائز مطالبات پورے کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی ہے، قرارداد ن لیگی رہنما، رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ کے مطالبات پورے کئے جائیں،مونس الہیٰ اور مراد راس جھوٹے وعدے کرنے کی بجائے اساتذہ کے مطالبات پورے کریں،

جیلوں میں قید خواتین کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے سفارشات پر مبنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش

لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

کوئی بھوکا نہ سوئے، مودی کے احمد آباد گجرات کے مندروں میں مسلمانوں نے کیا راشن تقسیم

محبت کا ڈرامہ رچا کر لڑکی کی غیر اخلاقی تصاویر بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار

جعلی قیدی بن کر جیل میں 3 سال گزارنے والا قیدی عدالت میں پیش

Comments are closed.