پنجاب حکومت کا تمام اضلاع میں پارکنگ فیس ختم کرنے کا فیصلہ

0
51

پنجاب حکومت نے تمام اضلاع میں پارکنگ فیس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پنجاب میں پارکنگ مافیا برسر پیکار تھا پرویز الہی نے فیصلہ کیا ہے کہ اب پارکنگ مافیا کو پنپنےنہیں دیا جائے گا، وزیراعلیٰ نے تمام اضلاع میں پارکنگ فیس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب کے بعد اسلام آباد میں بھی کاروباری اوقات کار کی پابندی ختم

فیاض الحسن چوہان کاکہنا تھا کہ حمزہ شہباز کی حکومت پرفارم کچھ نہیں کر رہی تھی بلکہ تاجروں پر پابندیاں لگا رہی تھی لیکن وزیراعلیٰ پرویز الہٰی نے تاجروں پر تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کے خلاف بولنے والے ہاتھوں میں تسبیح پکڑ کر آج حاجی بن گئے ہیں، امپورٹڈ حکومت اور آل شریف سیاست میں ناکام طوفان اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں، ریاستی اداروں کے خلاف زبان استعمال کرنے والے آج پی ٹی آئی کے خلاف بات کر رہے ہیں، امپورٹڈ حکومت میں شامل ہر پارٹی کی اداروں کے خلاف بولنے کی ویڈیوز موجود ہیں۔

سٹیٹ آف آرٹ سپیشل اکنامک زونز بنائیں گے،پرویزالہیٰ

قبل ازیں  وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے صوبے بھر میں 9 بجے کاروبار بند کرنے کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پورے پنجاب میں کاروباری مراکز، مارکیٹیں اور دکانیں اتوار کو کھلی رہیں گی انہوں نے کہا تھا کہ تاجر برادری کو ریلیف دینے کیلئے پارکنگ کے مسائل بھی حل کریں گے ۔

بعد ازاں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 9 بجے کاروبار بند کرنے کی پابندی ختم کر دی گئی تھی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے مطابق شہر میں آج سے کاروباری بندش اوقات سے پابندی ختم کردی گئی ہے۔ تمام کاروبار اور دکانیں چوبیس گھنٹے کھل سکیں گی ریسٹورانٹس میں ڈائننگ کے اوقات سے بھی پابندی ختم کر دی گئی ہے-

پنجاب بھر میں رات 9 بجے دکانیں بند کرنے کے حکمنامہ معطل

 

Leave a reply