مزید دیکھیں

مقبول

پنجاب کے سرکاری اسکولز میں اساتذہ کو ہفتہ کی بھی چھٹی

پنجاب کے سرکاری اسکولز میں اساتذہ کو ہفتہ کی...

اسٹیٹ بینک کا شرح سود کو 12 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

پاکستان کے مرکزی بینک، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے...

پہچان پاکستان نے سجائی ادبی ایوارڈز کی محفل

لاہور، پاکستان کا ثقافتی دارالحکومت، ہمیشہ سے ادبی...

شہری کی غیر قانونی حراست،اسلام آباد ہائیکورٹ نےآئی جی کو کیا طلب

اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہری علی محمد کو مبینہ...

ریسکیو 1122 میں ترقیوں کا حکم نامہ معطل

لاہور:محکمہ داخلہ پنجاب نے ریسکیو 1122 میں ترقیوں کا حکم نامہ معطل محکمہ داخلہ پنجاب نے ریسکیو 1122 میں ترقیوں کا حکم نامہ معطل کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے ریسکیو 1122 میں ترقیوں کا حکم نامہ معطل کر دیا۔محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ ترقیوں کے حوالے سے ڈائریکٹر جنرل کے احکامات تاحکم ثانی معطل رہیں گے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی ریسکیو نے چند روز قبل افسران کو خود ترقی دی تھی، بغیر منظوری ڈی جی ریسکیو کا ترقی دینا اختیارات سے تجاوز ہے۔

یاد رہے کہ 14 جولائی کو ڈی جی ریسکیو 1122 نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریسکیو اہلکاروں کو کیش ایوارڈ دیے تھے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ 67 ریسکیو اہلکاروں کے کنٹریکٹ میں اچھی کارکردگی پر توسیع کی گئی تھی۔

ڈی جی ریسکیو پنجاب کا کہنا تھا کہ فرسٹ ریسپانڈر کے چند لمحوں کی لاپرواہی زندگی کو موت میں بدل سکتی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریسکیو ایمرجنسی سروس میں کوتاہی مریض کی زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہے۔