پنجاب کا بجٹ، اپوزیشن نے منظوری میں رکاوٹیں ڈالنے کا فیصلہ کر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کا بجٹ آج پیش کیا جائے، اپوزیشن نے پنجاب بجٹ اجلاس میں صوبائی حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا ہے
اپوزیشن نے بجٹ کی منظوری میں رکاوٹیں ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق بجٹ تقریر کا آغاز ن لیگ کے رکن اسمبلی سردار اویس لغاری کریں گے، اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز بھی تقریرکریں گے۔ بلال یاسین، رانا مشہود، خواجہ عمران نذیر کو بھرپورتیاری کے ساتھ آنے کی ہدایت کی گئی ہے
ن لیگ نے حکومتی وعدوں اور کارکردگی بارے وائٹ پیپر بھی تیار کرلیا، اجلاس میں حکومت کے خلاف وائٹ پیپر بھی پڑھے جانے کا امکان ہے۔ ن لیگ کی جانب سے بجٹ اجلاس میں بھر پور احتجاج کیا جائے گا، ن لیگ نے اراکین کو تیاری کے ساتھ آنے کی ہدایت کی ہے
پنجاب اسمبلی کے نئے مالی سال 2020-21 کے بجٹ اجلاس کا ایجنڈے جاری کر دیا گیا ہے پنجاب اسمبلی کا مالی سال 2020-21 بجٹ کے ساتھ سپلیمنٹری بجٹ بھی آج اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ پنجاب اسمبلی بجٹ اجلاس میں دی پنجاب فنانس بل 2020 ء پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے دی پنجاب فنانس بل 2020 میں ٹیکسز کے متعلق ترمیم کر لی ہے۔
قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس جاری، وزیراعظم ایوان میں موجود،معاشی چیلنج کا مقابلہ کرینگے ، حماد اظہر
پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے کتنے نکات پر عمل کر لیا، حماد اظہر نے بجٹ تقریر میں بتا دیا
وفاقی بجٹ میں پی ٹی وی کی بھی سن لی گئی،کیمروں اور آلات میں جدت لانے کیلئے بڑی رقم مختص
بجٹ میں بڑے رہائشی گھروں پر فی کنال ٹیکس عائد کرنے کی تجویز،فارم ہاؤسز پر بھی ہو گیا ٹیکس
وفاقی بجٹ، سگریٹ، انرجی ڈرنکس مہنگے، سیمنٹ، موبائل فون سستے
آئی ایم ایف اپنے قرضوں کا سود وصول کرنے کیلئے اپنی مرضی کا بجٹ بنوارہا ہے،سراج الحق
پنجاب کے صوبائی وزیر ہاشم جواں بخت بجٹ اجلاس میں فنانس بل 2020 پیش کریں گے۔ باخبر ذرائع کے مطابق وفاق کی طرح پنجاب کے سرکاری ملازمین کو سابقہ تنخواہوں پر گزارا کرنا ہوگا۔ تحریک انصاف کے دوسرے سالانہ بجٹ میں پنجاب کے بیشتر محکموں میں کٹ لگایا گیا ہے
وفاق کے بعد پنجاب کا بجٹ پیش ہو گا آج، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں بارے خبر آ گئی