پنجاب کی ایک اور اہم شخصیت”ہنی ٹریپ”کاشکار،بن گئی نازیبا تصاویر

0
235
honey trap

پنجاب میں ہنی ٹریپ کے واقعات بڑھنے لگے، ملتان کے محکمہ صحت کے افسر ہنی ٹریپ کا شکار ہو گئے

ملتان کے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل قیصرانی ہنی ٹریپ کا شکار ہوگئے،پولیس نے تھانہ نیو ملتان میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل قیصرانی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا ہے، درج مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ میرے واٹس ایپ نمبر پر ایک نمبر سے میسج آنا شروع ہوئے، جب میں رابطہ کیاتو ایک امبر نامی خاتون تھیں،جس نے کہا کہ وہ غریب عورت ہے اور ملازمت کے لئے ملاقات کرنا چاہتی ہے، 20 جولائی کو امبر نامی خاتون سے الفلاح مارکیٹ میں ملاقات ہوئی، امبر اپنے 3 ساتھیوں کے ہمراہ میری گاڑی میں بیٹھ گئی،اس دوران ملزمان نے بوتل پینے کیلئے دی، جس کو پی کر بےہوش ہوگیا، 3 گھنٹے بعد ہوش آنے پر گاڑی سمیت حسن آباد پر موجود تھا، گاڑی سے 90 ہزار روپے، 40 ہزار کی عینک، گھڑی اور شناختی کارڈ غائب تھے،کچھ روز امبر نے دوبارہ کال کی اور کہا کہ سائل کی نازیبا ویڈیو اور تصاویر موجود ہیں، انہوں نے تاوان مانگا،

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ نے سی ای او ہیلتھ سے نازیبا تصاویر کے عوض 50 لاکھ روپے طلب کر لیے، ملزمان نے ڈاکٹر فیصل قیصرانی سے 23 جولائی کو 5 لاکھ روپے بھتا وصول کیا،ملزمان میں پلوشہ عرف امبر، محمد آصف، مظہر عباس، محمد سجاد سمیت 6 ملزمان شامل ہیں، ان کی گرفتاری کیلئے مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

خاتون کو لفٹ دینا مہنگا پڑ گیا،پولیس اہلکار کا بھتیجا ہنی ٹریپ کا شکار

بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

ہنی ٹریپ،لڑکی نے دوستوں کی مدد سے نوجوان کیا اغوا

قصور میں ایک اور جنسی سیکنڈل،خواتین کی عزت لوٹ کر ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالا گرفتار

عبدالقوی باز نہ آئے، ایک اور نازیبا ویڈیو وائرل

عمران ،بشریٰ بی بی غیر شرعی نکاح کیس ، عدالتی فیصلہ درست ہے، مفتی قوی

اپنی ہی بیوی کو نازیبا ویڈیو لیک کرنے کی دھمکی دینے والاپہنچا جیل

ویڈیو لیک ہونے سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟ڈیٹا ریکوری کا طریقہ

حریم شاہ ویڈیوز لیک کیس میں حریم شاہ کی پرانی دوست صندل خٹک کو گرفتار 

صندل خٹک نے میڈیا کو بتایا کہ حریم نے مجھ سے اپنی بہن کی شادی کیلئے پیسے ادھار لئے تھے،

حریم شاہ نے کہا ہے کہ میری پرائیویٹ وڈیوز میری سہیلوں نے وائرل کی ہیں

Leave a reply