پیپلز پارٹی کی رہنما، سینیٹر پلوشہ خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز لاہور اور کراچی میں پیپلز پارٹی کے دفتر پر حملہ کیا گیا،ن لیگ بلاول بھٹو زرداری کے لاہور این اے 127 سے خوف زدہ ہے،

پلوشہ خان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے کسی رہنما نے کہا سندھ کے کسی بندے کو پنجاب میں داخل نہیں ہونے دینگے ،نواز شریف اگر لاڑکانہ سے الیکشن پڑنا چاھیں تو خوش آمدید کہیں گے ،الیکشن کمیشن اور ن لیگ متعصبانہ ٹوئیٹ کا نوٹس لیں ،یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ پنجاب کسی کی جاگیر ہے،ن لیگ کی ٹاپ لیڈر شپ کی جانب سے اس طرح کی ٹویٹ کا کیا مطلب ہے، اس ٹویٹ کا الیکشن کمیشن نوٹس لے،کہ الیکشن کی آڑ میں یہ لوگ کس حد تک جا سکتے ہیں، نفرت انگیزی کا بیج پہلے بھی یہ بو چکے ہیں، جاگ پنجابی جاگ کے نعرے کے ذریعے پہلے انہوں نے نفرت بوئی، لاہور میں ایک حلقہ کی وجہ سے ن لیگ بوکھلا گئی ہے ،کیا وجوہات ہیں ن لیگ نے جلسے منسوخ کردیئے ہیں،جلسے منسوخ ہونے کی وجہ سے ایسے بیانات ن لیگ دے رہی ہے، ایک حلقے میں بلاول آیا تو یہ بوکھلا گئے،اور اس طرح کی حرکتیں کر رہے ہیں،اگر آپ اتنے مقبو ل ہیں تو کیا وجوہات ہیں کہ شیر کو گھر میں نظر بند کر رکھا ہے، پنجاب میں جلسے منسوخ کرنے پر مجبور کیوں‌ہو رہے ہیں، سندھ پر تنقید ضرور کریں لیکن یہ بتائیں کام کئے تو سندھ کا رخ کیوں نہیں کرتے، سندھ کے امیدواروں کو لاہور بلایا گیا، سندھ کے فیصلے لاہور میں کئے گئے، یہ صرف اور صرف صوبائیت کو ہوا دے رہے ہیں،

غیر حاضری کی صورت میں آئندہ عام انتخابات میں انتخابی نشان کے حصول کے لئے پی ٹی آئی کو نااہل قرار دیا جا سکتا ہے 

سیما کو گرفتاری کے بعد ضمانت مل گئی 

ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

 سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

پب جی پارٹنر ، سیما اور سچن ایک بار پھر جدا ہوا گئے

پلوشہ خان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے جلسوں‌میں منشور کہا ں ہے، ایک قیدی کی مہم ن لیگ جلسوں میں چلا رہی ہے،ایک قیدی جس کی سیاست ختم ہو چکی، ن لیگ جلسوں‌میں اسکی سیاست زندہ کر رہی، پہلی بار دیکھا کہ کوئی پارٹی کہے کہ ہم منشور پیش نہیں کر رہے، عوام کے پاس جانے کے لئے ن لیگ کے پاس کونسا نعرہ ہے؟ کونسا وعدہ ہے؟ حلقوں میں کوئی رسپانس نہیں، چند ہزار لوگوں کی وجہ سے جلسے انکو منسوخ کرنا پڑے،ن لیگ پہلے بھی کئی بار اقتدار میں رہی عوام کو کچھ نہیں دیا ن لیگ کا منشور آئی ایم ایف کے آگے سر جھکانا ہے، منشور بنانے کے لیے کئی کمیٹیاں بنا ڈالی پر کچھ سامنے نہیں آیا ن لیگ کو ایک ٹولہ ڈبو رہا ہے تمام سینئرز پارٹی لیڈر شپ آپ سے پیچھے ہٹ چکی ہے بلاول بھٹو زرداری کی کمپین سے ان کو تکلیف پہنچ رہی ہے میاں صاحب آئیں آپ لاڑکانہ سے انتخاب لڑیں پیپلزپارٹی خوش آمدید کہے گی،

قوم کو بتایا جائے شہیدوں کے خون کاسودا کس نے کیا،بلاول

آج بھی کچھ قوتیں نہیں چاہتیں ذوالفقار بھٹو کو انصاف ملے،بلاول

جو شخص تین بار فیل ہوا وہ چوتھی بار کیا تیر مارے کا ،بلاول بھٹو کا نواز شریف پر وار

ہمارا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں بلکہ مہنگائی بھوک اور بے روزگاری سے ہیں،بلاول بھٹو

Shares: