پنجاب کے صوبائی وزیر پر فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیشن کورٹ لاہورنے صوبائی وزیر محمود الرشید سمیت 9 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا
سیشن کورٹ لاہور نے ایس ایچ او مصطفی ٹاون کو درخواست گزار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا، سیشن کورٹ لاہور نے حکم دیا کہ صوبائی وزیر محمود الرشید سمیت دیگر کیخلاف الزامات ثابت ہوئے ہیں،مقدمہ درج کرنے کے بعد محمود الرشید سمیت دیگر ملزمان کا بھی موقف قلمبند کیا جائے،تفتیشی افسر تحقیقات میں الزامات درست ثابت ہونے پر ملزمان کو گرفتار بھی کرے،شہری نے جائیداد کے مبینہ قبضے پر محمودالرشید کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا
آج عدالت نے صوبائی وزیر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ہے
قبل ازیں وزیر بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکرٹری بلدیات نور الامین مینگل اور دیگر حکام نے شرکت کی لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2021 کے مسودے کو حتمی شکل دے دی گئی سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی،میاں محمود الرشید کا کہنا تھا کہ آیندہ تین دن میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ کا مسودہ منظوری کے لیے پنجاب کابینہ کو بھجوا دیا جائے گا،لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2021 کا مقصد نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی یقینی بنانا ہے، نئے ایکٹ کے ذریعے بلدیاتی اداروں کو زیادہ بااختیار بنایا جائے گا۔ لوکل گورنمنٹ کے مؤثر نظام سے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پرحل ہوں گے، نیا لوکل گورنمنٹ سسٹم نچلی سطح پر عوام کے مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی سے عوام کو بااختیار بنانا ہماری اولین ترجیح ہے-تحریک انصا ف کی حکومت عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
ن لیگی قیادت پر غداری کا مقدمہ درج کروانے والے بدر رشید کی گورنر پنجاب کے ساتھ تصاویر وائرل
ن لیگی قیادت پر بغاوت کے مقدمے کا مدعی خود ریکارڈ یافتہ ملزم نکلا
ریاستی اداروں کے خلاف بولنے والوں کو نشان عبرت بنائیں گے،شہر یار آفریدی
بشیر میمن کے انکشاف کے بعد عمران خان کیخلاف مقدمہ بنایا جائے،مریم اورنگزیب
شاہد خاقان عباسی کا وزیراعظم کیخلاف تھانہ شاہدرہ میں غداری کا مقدمہ درج کرانیکا اعلا
مزار قائد کی بے حرمتی، شیخ رشید بھی میدان میں آ گئے
کیپٹن ر صفدر نے وزیراعظم کا "سیکنڈل” میڈیا کو بتا دیا
کوئی شہر ایسا نہیں جہاں میرے خلاف مقدمہ درج نہ ہو،کیپٹن ر صفدر