پنجاب لاک ڈاؤن، لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے کئے اہم فیصلے

0
39

پنجاب لاک ڈاؤن، لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے کئے اہم فیصلے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی اجلاس صدر ارشد انصاری کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سینئر نائب صدر رائے حسنین طاہر، نائب صدر قذافی بٹ، سیکرٹری بابر ڈوگر، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، خزانچی زاہد شیروانی ، ممبران گورننگ باڈی دیبا مرزا، عمران شیخ، حسنین چوہدری، محمد محی الدین، طارق مغل اور امجد فاروق کلو نے شرکت کی۔اجلاس میں کرونا وائرس کی وباءکے حوالے سے درج ذیل فیصلے کئے گئے،

گورننگ باڈی کے اجلاس میں متفقہ طورپر طے ہواکہ ممبران کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے اور اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ پنجاب حکومت کے فیصلے کی روشنی میںکلب کو بند کیا جارہا ہے لیکن ممبران کی سہولت کے لئے یہ بندش مکمل کے بجائے جزوی طورپر کی جارہی ہے جس کے تحت کلب کی مین بلڈنگ بشمول فوٹو گرافر روم، کمپیوٹر روم، رپورٹنگ روم، لائبریری، کارڈ روم، سینئر روم ، سنوکراور جم کو 14 روز بتاریخ 23مارچ بروز سوموار سے 6اپریل تک کیلئے بند کیا جا رہا ہے۔

اس دوران پریس کلب میں پریس کانفرنس سمیت تمام میڈیافنکشنز نہیں ہوںگے صرف کیفے ٹیریا اور لان ممبران کیلئے کھلا رہے گا ۔کلب ملازمین کو ماسک، گلوز، کیپ اور سنیٹائرز فراہم کئے گئے ہیں اور انہیں سخت ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے آپ کو صاف ستھرا رکھیں۔ پورے کلب میں سپرے کیا جائے گا اور ڈس انفیکٹ کیا جائے گا۔پریس کلب میں نان ممبران اور مہمانوں کا داخلہ سختی سے بند رہے گا اور صرف ممبران ہی کلب آسکیں گے۔

گورننگ باڈی نے ممبران سے گذارش کی کہ غیر ضروری طور پر کلب آنے سے گریز کریں اور کم سے کم وقت کلب میں گزاریں۔اگر کوئی ممبر خدانہ خواستہ کرونا وائرس سے انفیکٹ ہو جاتا ہے تو وہ فوری طور پر کلب منیجر کو اطلاع کرے پریس کلب اسکی حفاظت اور صحت کا ذمہ لے گا۔یہ اقدامات ممبران کی صحت اور تحفظ کیلئے کئے گئے ہیں اور ممبران سے بھرپور تعاون کی درخواست ہے۔

لاہورکے صحافی خدمات کے دوران کرونا وائرس کا شکارہوگئے ،اللہ تعالیٰ ان کو جلد صحت وتندرستی عطافرمائے ،مبشرلقمان کی اللہ کے حضوردعائیں

کرونا وائرس،ملک بھر کے صحافیوں کیلئے صدر ایمرا نے کیا بڑا اعلان

پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا,شہریوں کی انٹر سٹی اور شہر سے باہر نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے،ہر جگہ ،ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی، نماز جنازہ میں صرف قریبی رشتے دار جا سکتے ہیں، اس کے لئے بھی ایس ایچ او سے اجازت لینا پڑے گی. مریض کے ساتھ ایک شہری کو ساتھ جانے کی اجازت دی جائے گی، گھر کا ایک شخص علاقے میں خریداری کر سکے گا.

تمام سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے، یوٹیلٹی کمپنیز منڈیاں، میڈیکل سٹور کھلے رہیں گے، صحافیوں کو اس سے استثنیٰ ہو گا، کریانہ کے سٹور کھلے رہیں گے، سبزی کی دکانیں بھی کھلی ہوں گی. پبلک ٹرانسپورٹ مکمل طور پر بند رہے گی،پٹرول پمپ کھلے رہیں گے،

نوٹفکیشن کی خلاف ورزی پر قانونی کاروائی ہو گی، قانون نافذ کرنے والے ادارے سختی سے احکامات پر عملدرآمد کروائیں گے

پنجاب میں لاک ڈاؤن کا نوٹفکیشن جاری، جنازے کے لئے بھی لینی پڑے گی اجازت

Leave a reply