پنجاب میں ٹڈی دل کے بعد فصلوں‌پر مختلف بیماریوں کا حملہ ، کاشتکار پریشان

0
32

پنجاب میں ٹڈی دل کے بعد فصلوں‌پر مختلف بیماریوں کا حملہ ، کاشتکار پریشان
باغی ٹی وی : پنجاب میں پہلے مرحلے میں کپاس کی فصل کو ٹڈی دل نے نقصان پہنچایا جبکہ دوسرے مرحلے میں مختلف بیماریوں نے حملہ کر کے رہی سہی کسر پوری کر دی، کاشتکار فصل کی بہتر پیداوار کیلئے مفید مشورے نہ ملنے پر محکمہ زراعت کی کارکردگی سے ہی مطمئن نہیں۔

پنجاب کے مختلف اضلاع میں ٹڈی دل حملوں کے باعث کاشتکاروں کو دوبارہ کپاس کاشت کرنا پڑی جس سے رواں سال کاشت کا مقررہ ہدف بھی پورا نہیں ہوسکا تاہم موجودہ صورتحال میں فصل پر سبز تیلا اور اور گلابی سنڈی کے بعد بعد سفید مکھی نے حملہ بھی شدت اختیار کر گیا ہے ہے جس سے کپاس کی بہتر پیداوار کے حوالے سے کاشتکاروں کے مسائل مزید بڑھ گئے ہیں۔

محکمہ زراعت کا مقررہ ہدف چالیس لاکھ ایکڑ میں سے ایک لاکھ 38 ہزار ایکڑ رقبہ کاشت ہوا جس کے باعث کپاس کی گانٹھ کا مقررہ ہدف بھی 75 لاکھ سے کم کر کے 60 لاکھ بیلز کر دیا گیا لیکن بیماریوں کے حملوں سے نیا ہدف بھی پورا ہوتا دکھائی نہیں دے رہا جس کی وجہ سے کاشتکار تنظیموں کو بھی پیدوار کے حوالے سے تحفظات ہیں۔

مارکیٹ میں دستیاب جعلی سپرے کی بھرمار سے بھی فصل کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے لیکن محکمہ زراعت کی زرعی ٹاسک فورس کو اسکی بھی پرواہ نہیں ہے

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

ٹڈی دل کھانے سے کرونا ختم ہو سکتا ہے، ریاض فتیانہ کا اسمبلی میں بیان

پاک فوج کے تعاون سے ٹڈی دل کے خلاف ملک بھر میں آپریشن جاری

Leave a reply