پنجاب ،صوبائی اسمبلی کے نتائج مکمل، سندھ میں پی پی، کے پی میں آزاد امیدوار آگے
عام انتخابات، صوبائی اسمبلیوں کی سیٹوں پر نتائج کا سلسلہ جاری ہے
صوبائی اسمبلی پنجاب کے نتائج مکمل ، ن لیگ 131، آزاد 126 جیت گئے
پنجاب اسمبلی کی 294 سیٹوں کا مکمل نتیجہ موصول ہو گیا، ایک سیٹ پر الیکشن نہیں ہوا،پنجاب میں مسلم لیگ ن 131سیٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، تحریک انصاف کے آزاد امیدوار 126 پنجاب میں کامیاب ہوئے ہیں،پیپلز پارٹی کے دس امیدوار پنجاب میں صوبائی سیٹوں پر کامیاب ہوئے ہیں،استحکام پاکستان پارٹی صوبائی کی صرف ایک سیٹ حاصل کر سکی ہے، تحریک لبیک کو بھی ایک سیٹ پنجاب میں ملی ہے،مسلم لیگ ق کو 8 سیٹیں ملی ہیں،پاکستان مسلم لیگ ضیا کو بھی ایک سیٹ ملی ہے،صوبائی اسمبلی 266 پر انتخابات نہیں ہوئے،
تحریک لبیک نے پی پی 55 شکرگڑھ سے پنجاب اسمبلی کی ایک سیٹ جیتی ہے،پنجا ب کی سیٹوں پر ن لیگی رہنما مریم نواز بھی جیت چکی ہیں، استحکام پاکستان پارٹی کے علیم خان بھی جیت چکے ہیں،پنجاب میں مریم نواز متوقع وزیراعلیٰ ہو سکتی ہیں،
قومی اسمبلی کے 266 میں سے 241 حلقوں کے نتائج آ چکے ہیں، آزاد امیدوار پہلے نمبرپر ہیں، قومی اسمبلی کی 98 سیٹیں آزاد امیداور لے اڑے، مسلم لیگ ن کو 67،پیپلز پارٹی کو 51،ایم کیو ایم کو 15،مسلم لیگ ق کو 3، استحکام پاکستان پارٹی کو 2،جے یو آئی کو دو،پشتونخواہ نیشنل عوامی پارٹی کو ایک،مجلس وحدت المسلمین کو ایک اور مسلم لیگ ضیا کو ایک سیٹ ملی ہے.
ای ایم ایس پر سندھ کے 127 حلقوں کے نتائج موصول ہوئے ہیں،سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی اکثریت سے آگے ہے،سندھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کو 86 نشستوں پر کامیابی ملی،سندھ میں متحدہ قومی موومنٹ کو 23 نشستوں پر کامیابی ملی،سندھ میں ازاد امید واروں کو 14 نشستوں پر کامیابی ملی،سندھ میں جی ڈی اے اور جماعت اسلامی کو 2,2 نشستیں ہی مل سکیں
ای ایم ایس پر خیبر پختونخواہ کے 110 حلقوں کے نتائج موصول ہوئے،خیبر پختونخوہ کے 6 حلقوں سے تاحال نتائج موصول نہیں ہوئے،آزاد امیدوار 90 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں، ن لیگ نے پانچ سیٹیں جیتی ہیں،پیپلز پارٹی نے تین، ایم کیو ایم نے ایک،جے یو آئی نے 7 ،سیٹیں جیتی ہیں،جماعت اسلامی نے بھی تین سیٹیں جیتی ہیں،
ای ایم ایس پربلوجستان کے 43 حلقوں سے الیکشن کمیشن کو نتائج موصول ہو گئے،بلوجستان میں آزاد امیدواروں کو 5اور بلوچستان عوامی پارٹی کو 4 نشستوں پر کامیابی ہوئی،بلوجستان میں جے یو آئی کی 8،ن لیگ کی9، پیپلز پارٹی کی 11 سیٹیں ہیں،نیشنل پارٹی کو ایک سیٹ ملی ہے،عوامی نیشنل پارٹی کو دو سیٹیں ملی ہیں، بلوچستان نیشنل پارٹی نظریاتی کو ایک سیٹ ملی ہے،جماعت اسلامی کو ایک سیٹ ملی ہے.
این اے 130 لاہور ، نواز شریف جیل میں گرفتار یاسمین راشد سے جیت گئے
بلاول کا "تیر” چل گیا، پیپلز پارٹی اب تک قومی کی ایک،صوبائی کی 5سیٹوں سے کامیاب
آٹھ گھنٹے گزر گئے، الیکشن کمیشن نتائج دینے میں ناکام،آصف زرداری اسلام آباد،نواز گھر چلے گئے
آبائی نشست سے متوقع ہار ،نواز شریف افسردہ ،ماسک پہن کر ماڈل ٹاؤن سے روانہ،تقریر بھی رہ گئی
مخلوط حکومت کانام نہ لیں ایک پارٹی کی اکثریت ضروری ہے،نواز شریف
انتخابات ابھی تک تو پُر امن ہیں،نگران وزیراعظم
صوابی، این اے 20، ادینہ گاؤں میں خواتین ووٹر پر پابندی لگا دی گئی
سیاسی جماعتوں کی خواتین امیدوار کم ، عدالت نے الیکشن کمیشن کو کیس بھیج دیا
تخت لاہور،لطیف کھوسہ، میاں اظہر ،وسیم قادر کی جیت،شہباز،حمزہ،مریم،ایازصادق کی بھی جیت
پنجاب،عمران نذیر،سلمان رفیق،میاں اسلم اقبال،بلال یاسین جیت گئے، رانا مشہود کو شکست
انتخابی نتائج،آزاد امیدوار وں کا پلڑا تاحال بھاری، ن لیگ دوسرے نمبرپر