تحریک انصاف نے پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

درخواست میں گورنر پنجاب کو بذریعہ سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے تحریک انصاف نے بیرسٹر علی ظفر کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا کہ آئین کے تحت اسمبلی تحلیل ہونے کے فوری بعد گورنر نے الیکشن کا اعلان کرنا ہے۔گورنر پنجاب الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کر رہے جو کہ آئین کی خلاف ورزی ہے دس دن سے زائد کا وقت گزر چکا ہے گورنر پنجاب کی جانب سے تاحال الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ۔گورنر اپنے حلف کی خلاف ورزی کر رہے ہیں لاہور ہائیکورٹ پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے کے لیے گورنر کو ہدایات جاری کرے ۔

قبل ازیں تحریک انصاف گورنر پنجاب کو خط بھی لکھ چکی ہے، تحریک انصاف نے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کو خط لکھا ،خط پی ٹی آئی کے پنجاب میں پارلیمانی لیڈر عثمان بزدار کی طرف سے لکھا گیا ہے ،خط میں گورنر پنجاب سے صوبے میں انتخاب کی فوری تاریخ کے اعلان کا مطالبہ کیا گیا،خط میں کہا گیا کہ گورنر کو اسمبلی تحلیل کرتے ہی الیکشن کی تاریخ دینا ہوتی ہے، آپ نے ابھی تک الیکشن کی تاریخ نہیں دی،فوری طور پر پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کا اعلان کیا جائے۔

پنجاب اور خیبر پختونخواہ اسمبلیاں تحلیل ہو چکی ہیں، نگران وزیراعلیٰ کی تقرری کے بعد نگران کابینہ بھی بن چکی تا ہم ابھی تک الیکشن کا اعلان نہیں کیا جا سکا،تمام سیاسی جماعتیں الیکشن لڑنے کے لئے سر جوڑ کر بیٹھی ہیں اور پارلیمانی اجلاس ہو رہے ہیں وہیں ساتھ ٹکٹ دینے کے لئے کمیٹیاں بھی بن رہی ہیں، ن لیگ نے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا تو پی ٹی آئی بھی متحرک ہو چکی ہے،

عمران خان معافی مانگنے جج زیبا چودھری کی عدالت پہنچ گئے

شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی

فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ

Shares: