صوبہ پنجاب میں مختلف سیکٹرز کی ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے فنڈز کی منظوری
پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے مالی سال 2022-23کے صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 18ویں اجلاس میں مختلف سیکٹرز کی16 ترقیاتی سکیموں کے لیے مجموعی طور پر 17ارب 39کروڑ 14لاکھ 58ہزار روپے کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ عبد اللہ خان سنبل نے کی۔
صوبائی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں ترقیاتی بورڈ کی جانب سے جن سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں وزیر اعلیٰ آفس کیلئے 3کلب روڈ، جی او آر (ون) لاہور میں وزیر اعلیٰ انیکسی بلڈنگ کے قیام کیلئے 42 کروڑ 77 لاکھ 56 ہزار روپے، ضلع لیہ میں کوٹلہ حاجی شاہ تا لسکانی والا برآستہ بستی شادو خان روڈ کی بہتری و بحالی کیلئے 70 کروڑ 51 لاکھ 92 ہزار روپے، ضلع خانیوال میں کبیر والا تا اڈہ خالق آباد برآستہ M-4 مخدوم پور انٹر چینج تک میٹلڈ روڈ کی بحالی کیلئے 72 کروڑ 59 لاکھ 40ہزار روپے، ضلع خانیوال میں لاہور موڑ خانیوال تا مخدوم پور میٹلڈ روڈ کی بحالی کیلئے 65 کروڑ 98 لاکھ 46 ہزار روپے، ضلع خانیوال میں کچا کھوہ تا عبد الحکیم میٹلڈ روڈ کی بہتری و بحالی کیلئے 1 ارب 18 کروڑ 30 لاکھ 4 ہزار روپے، ضلع اٹک تحصیل پنڈی کھیب میں پائل خوشاب روڈ (سیکشن دھلیاں چوک سے ڈھوک پٹھان) روڈ کی بحالی کیلئے 72 کروڑ 87 لاکھ 80ہزار روپے، ضلع اٹک تحصیل جنڈ اور پنڈی کھیب میں پائل خوشاب روڈ (سیکشن مٹھیال چوک تا پنڈی کھیب شہر) کی بحالی کیلئے 1 ارب 35 کروڑ 94 لاکھ 51 ہزار روپے، تحصیل جنڈ اور پنڈی کھیب میں ڈھوک لہم (کھڑپہ انٹر چینج) تا جھمت براستہ ملہو والی روڈ کی بحالی کیلئے 99کروڑ 96 لاکھ 50 ہزار روپے،ضلع راولپنڈی میں تحصیل کوٹلی ستیاں میں راولپنڈی تا لہترڑ – کوٹلی ستیاں روڈ کی بہتری و بحالی کیلئے 1 ارب 34 کروڑ 76 لاکھ 94 ہزار روپے، ضلع راولپنڈی تحصیل کوٹلی ستیاں میں چیرہ چوک سے کرور تک روڈ کی کارپٹنگ اور بحالی کیلئے 1 ارب 37 کروڑ 68 لاکھ 75 ہزار روپے، ضلع راولپنڈی میں ٹیکسلا تا ایچ ایم سی فاروقیہ روڈ کو دو رویہ کرنے کیلئے 1 ارب 57 کروڑ 46 لاکھ 85ہزار روپے، ضلع میانوالی تحصیل میانوالی اور پپلاں میں میانوالی کنڈیاں چشماں لنک روڈ براستہ علی والی گھنڈی روڈ کی بحالی کیلئے 43 کروڑ 59 لاکھ 79 ہزار روپے، ضلع میانوالی تحصیل عیسیٰ خیل میں کالا باغ تا کوٹ چندنا روڈ کی تعمیر، بہتری و بحالی کیلئے 49 کروڑ 72 لاکھ 67 ہزار روپے، ضلع میانوالی میں لاہور سرگودھا میانوالی بنوں روڈ کی بحالی کیلئے 1 ارب 1 کروڑ 84 لاکھ 68 ہزار روپے، ضلع سرگودھا میں ڈسٹرکٹ باؤنڈری چنیوٹ تا تہلی اڈہ ڈسٹرکٹ باؤنڈری براستہ سیال موڑ مڈ رانجھا ہلال پور روڈ کی بحالی کیلئے 1 ارب 75 کروڑ 69 ہزار روپے اور اریگیشن کنوینس نیٹ ورک کی ڈویلپمنٹ کے ذریعے دریائی علاقوں میں زمینی فضلہ کی ڈویلپمنٹ کیلئے 2 ارب 60 کروڑ 8لاکھ 2 ہزار روپے شامل ہیں۔
اجلاس میں صوبائی سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ ڈاکٹر محمد انور سہیل چوہدری سمیت صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔
عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا
عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں
الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال
عمران خان، تمہارے لئے میں اکیلا ہی کافی ہوں، مبشر لقمان








