پنجاب میں حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد،شہباز شریف متحرک
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب میں حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا معاملہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف نے کمیٹی تشکیل دے دی،

حمزہ شہبازشریف بھی پنجاب میں تحریک عدم اعتمادلانے سے متعلق متحرک ہو گئے ہیں صدرمسلم لیگ ن پنجاب راناثنااللہ بھی کمیٹی میں شامل ہیں خواجہ سعدرفیق،سیف الملوک کھوکھر بھی کمیٹی میں شامل ہیں سرداراویس لغاری،خواجہ عمران نذیر،خواجہ سلمان رفیق،راحیلہ خادم حسین بھی شامل ہیں شہبازشریف نے رہنماوں کو عدم اعتماد کامیاب کرنے کا ٹاسک دے دیا ،

تحریک عدم اعتماد پہلے پنجاب میں آتی ہے یا وفاق میں ، اس ضمن میں حتمی فیصلہ پی ڈی ایم کرے گی تا ہم دونوں حکومتوں کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی تیاری شروع کر دی گئی ہے، حمزہ شہباز پنجاب میں متحرک ہو گئے ہیں، وفاق میں مولانا فضل الرحمان متحرک ہیں،پنجاب میں مسلم لیگ ق سے کمیٹی ملاقاتیں کرے گی جبکہ دیگر اراکین اسمبلی سے بھی رابطے کرے گی، شہباز شریف نے کمیٹی کو ٹاسک دے دیئے ہیں،

دوسری جانب مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کی مرکزی عاملہ کا اجلاس طلب کرلیا،مرکزی عاملہ کا اجلاس 22 فروری کو اسلام آباد میں ہوگا ،تحریک عدم اعتماد اور پی ڈی ایم لانگ مارچ پر مشاورت ہوگی

ن لیگی رہنما مریم نواز بھی کہہ چکی ہیں کہ عوام اپوزیشن کی طرف دیکھ رہے ہیں، عدم اعتماد کا رسک لینا چاہیے، عمران خان نے معیشت ہی تباہ نہیں کی بلکہ خارجہ پالیسی بھی بربادکی، آج دوست ملک بھی پاکستان کو منہ لگانے کو تیار نہیں

پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ اگر ہم سب ملکر اس حکومت کے خلاف عدم اعتماد کریں تو کامیاب ہونے کے کافی چانسز ہیں٬ہماری یہ خواہش ہے کہ چاہے وہ نیشنل اسمبلی٬ پنجاب اسمبلی یا پھر وزیراعظم کے خلاف اعتماد ہو اسکو آنا چاہیے٬ اور اس حکومت کو چلتا کرنے کیلئے ہر کوشش کرنی چاہیے٬پاکستان کی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ضروری ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک لیکر آئیں٬ ہم ایوانوں کے اندر اور باہر عوامی مسائل لیکر کھڑے ہیں٬ اور یہی ہماری سیاست ہے٬

تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گی،اگلا وزیراعظم کون ہو گا؟ مریم نواز بول پڑیں

نواز شریف کو مفرور بھی ڈکلیئر کر دیں تو تب بھی اپیل تو سنی جائے گی،عدالت

نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی

کرونا کے باوجود ، باؤ جی ، لندن میں علاج کرواتے ہوئے

توشہ خانہ ریفرنس، زرداری، گیلانی پر فرم جرم عائد،نواز شریف اشتہاری قرار

ایون فیلڈ ریفرنس،مریم نواز کی بریت کی درخواست پر نیب نے جمع کروایا جواب

Shares: