پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کی تیاریاں مکمل ہیں،رانا مشہود کا دعویٰ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صوبائی وزیر، ن لیگ کے رہنما رانا مشہود نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی سے 41 واں سیشن ختم نہیں ہو رہا ،

ن لیگی رہنما رانا مشہود کا کہنا تھا کہ ان کو علم ہے اگر سیشن ختم کیا تو ان کی اسپیکر شپ اور حکومت چلی جائے گی،پنجاب آٹے میں ہمیشہ خود کفیل رہا مگر اب لوگ لائنوں میں لگے ہیں پنجاب اسمبلی میں اسپیکر الیکشن میں سیکریسی کو ختم کرنے کی کوشش کی گئی 31جولائی سے ہماری پٹشن ہائیکورٹ میں موجود ہے ،کوئی بینچ سنے کو تیار نہیں پنجاب اسمبلی کو چند لوگوں نے یرغمال بنا رکھا ہے،پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی کی تیاریاں مکمل ہیں آج انصاف کے لئے ہم پھر رہے ہیں، آئین کی بالادستی چاہتے ہیں. حلف لیتے ہیں تو پھر آئین توڑا نہیں جاتا، اسمبلی قوانین کی دھجیاں اڑا دی گئی ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ،پنجاب کے عوام سوال کرتے ہیں کہ عوام کو آٹا کیوں نہیں مل رہا،مہنگا کیوں مل رہا ہے،

رانا مشہود احمد کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کے مہذب معاشرے میں جھوٹ نہیں بولے جاتے، آج ہم یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کے اوپر سازش کے تحت ایک ایسے شخص کو مسلط کرنے کی کوشش کی گئی جو پاکستان کے مفادات کو نہیں بلکہ غیر ملکی آقاؤں کے مفادات کو دیکھتا ہے،جس کو پاکستان سے غرض نہیں، عمران خان کا چہرہ دنیا کے سامنے آ چکا ہے، پنجاب حکومت استعمال ہو چکی ہے، عمران خان کو پابند سلاسل ہونا چاہئے، اب احتساب ہو گا اور سب کا ہو گا

عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام

Comments are closed.