پنجاب کے شہر راولپنڈی میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس کا سب انسپکٹر جاں بحق ہو گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے علاقے تلسہ روڈ پر موٹر سائیکل پر سوار نا معلوم افراد کی جانب سے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی جس سے گاڑی میں موجود سب انسپکٹر راجہ ارشد موقع پر جاں بحق ہو گئے.
نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے راجہ ارشد تھانہ صدر بیرونی میں تعینات تھے ، وہ پولیس میں سب انسپکٹر تھے، اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ہسپتال منتقل کیا،
ہمارے نوجوان وزیراعظم کے دل کے بہت قریب ہیں، زرتاج گل
خواجہ صاحب مڑ کر دیکھیں تو رانا ثناء اللہ بھی کہیں اورنظر آئیں گے:زرتاج گل
پولیس کے افسران بھی موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے علاقہ کی گھیرا بندی کا حکم دیتے ہوئے ملزمان کو پکڑنے کے احکامات دیئے،
واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پولیس پر فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے، گزشتہ شب پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں پولیس پر فائرنگ سے ایک اہلکار شہید ہو گیا تھا








