پنجاب میں یکساں نصاب کے دوسرے مرحلے کے آغاز کی منظوری
لکابینہ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے امور قانون سازی (ایس سی سی ایل بی) نے پنجاب میں نئے تعلیمی سال سے یکساں نصاب کے دوسرے مرحلے کے آغاز کی منظوری دی ہے جس کے تحت چھٹی سے آٹھویں جماعت کی 7 کتابوں کا نصاب یکساں بنایا جائے گا۔
کمیٹی کا اجلاس وزیر پارلیمانی امور راجہ بشارت کی زیر صدارت ہوا، وزیر قانون خرم شہزاد ورک، وزیر مواصلات و تعمیرات علی افضل ساہی نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب میں پہلے مرحلے میں پہلی جماعت سے چھٹی جماعت تک یکساں نصاب رائج کیا جا چکا ہے۔ اب چھٹی جماعت کے مزید مضامین سمیت آٹھویں تک اردو، انگلش، ریاضی، ہسٹری، جغرافیہ، جنرل سائنس اور کمپیوٹر سائنس کا نصاب ایک ہوگا۔ چیئرمین کمیٹی راجہ بشارت نے اٹھاوریں آئینی ترمیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے تمام طالبعلموں کا بلاتفریق ایک نصاب پڑھنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ نئے تعلیمی نصاب 2023-24 سے سیرت النبی ﷺ کے اسباق کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔
نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کیوں نہیں کی؟ راجہ بشارت نے کیا اہم انکشاف
مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر میں ہونے لگی ہے جلد جدائی،خبر سے کھلبلی مچ گئی
مریم نواز ایک بار پھر "امید” سے، کیپٹن ر صفدرخوشی سے نہال
کابینہ کمیٹی نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کی آٹومیشن کے معاہدے، سٹیٹ بینک کے ساتھ ’راست پیمنٹ گیٹ وے‘ کے ایم او یو اور پنجاب سروسز سیلز ٹیکس ایکٹ میں ترامیم کی بھی منظوری دی۔ اجلاس میں سرگودھا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دائرہ کار کے شہری علاقوں کا بھی تعین کر دیا گیا ہے۔ فیصلہ کیا گیا ہے کہ کنٹونمنٹ کے علاقوں کو چھوڑ کر میونسپل کارپوریشن سرگودھا کی حدود میں شامل علاقے ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا حصہ ہوں گے۔








