پنجاب میں زیادتی کے بڑھتے واقعات،وزارت داخلہ میں ہنگامی اجلاس

صوبائی وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے داخلہ کا سول سیکریٹیریٹ لاہور میں لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا

اجلاس میں کمیٹی ممبرز وزیر قانون ملک احمد خان اور وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے خصوصی شرکت کی، اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب ،آئی جی پنجاب ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، سیکرٹری لاء ،سیکریٹری فنانس اور سی ای او سیف سٹی اتھارٹی بھی موجود تھے۔افسران نے کمیٹی ممبرز کو پنجاب میں لاء اینڈ آرڈر کے حوالے سے صورتحال پر بریفنگ دی

صوبائی وزیر داخلہ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ اجلاس میں جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔ جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات پر قابو پانے کی حکمت عملی بھی زیر غور آئی۔ چونیاں میں جنسی زیادتی کے واقعہ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے رپورٹ طلب کی گئی ۔ چونیاں واقعہ میں ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔

صوبائی وزیر داخلہ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے کوڈ آف کنڈکٹ کی روشنی میں اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر بلاامتیاز کارروائی کی جائے ۔ ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو پنجاب حکومت کی طرف سے پولیس کی سکیورٹی فراہم کی جائے گی ۔ الیکشن کمپین کے دوران کسی امیدوار کو ذاتی سکیورٹی اور اسلحہ رکھنے کی ہرگز اجازت نہ ہوگی ۔ پنجاب اسمبلی کے ضمنی الیکشن میں قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

واضح رہے کہ پنجاب میں خواتین اور بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، پولیس ملزمان کو گرفتار کرتی ہے ،کئی مقامات پر ملزمان بااثر ہوتے ہیں اور مقدمات کو دبا دیا جاتا ہے، تا ہم پنجاب میں زیادتی کے واقعات پر حکومت سمیت سب کو تشویش ہے،

خواجہ سراؤں کا چار رکنی گروہ گھناؤنا کام کرتے ہوئے گرفتار

چار ملزمان کی 12 سالہ لڑکے کے ساتھ ایک ہفتے تک بدفعلی،ویڈیو بنا کر دی دھمکی

ماموں کی بیٹی کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالا گرفتار

پانی پینے کے بہانے گھر میں گھس کر لڑکی سے گھناؤنا کام کرنیوالا ملزم گرفتار

زبانی نکاح،پھر حق زوجیت ادا،پھر شادی سے انکار،خاتون پولیس اہلکار بھی ہوئی زیادتی کا شکار

Shares: