پنجاب اور سندھ میں حالیہ بارشوں کے باعث ٹرینوں کا شیڈول متاثر رہا ترجمان ریلوے

0
62
پنجاب-اور-سندھ-میں-حالیہ-بارشوں-کے-باعث-ٹرینوں-کا-شیڈول-متاثر-رہا-ترجمان-ریلوے #Baaghi

ٹرین میں سفر کرنے والے شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں کیونکہ حالیہ بارشوں نے پہلے سے متاثرہ ٹرین شیڈول کو مزید خراب کر دیا ہے۔

باغی ٹی وی : ترجمان ریلوے کا اس حوالے سے ریلوے کے آفیشل ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں کہنا ہے کہ پنجاب اور سندھ میں حالیہ بارشوں کی وجہ سے ٹرینوں کی آمدورفت کا شیڈول متاثر رہا تھا-


ترجمان کے مطابق پاکستان ریلوے کی کوششوں کی وجہ سے ٹرین کی بروقت روانگی کو بہتر بنایا گیا ہے جس کی بدولت آج 75 فیصدٹرینیں اپنے مقررہ وقت پر چل رہی ہیں۔

ترجمان ریلوے کا مزید کہا تھا کہ ٹرینوں کی شیڈول کے مطابق آمدورفت کو مزید بہتر کرنے کے لیے پاکستان ریلوے کی کوشش جاری ہے جبکہ سیفٹی قوانین پر عملدرآمد کروانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Leave a reply