پنجاب پولیس، ایمانداری کی ایسی مثال قائم کی کہ ہاتھ دعا کے لئے اٹھ گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب پولیس واقعی بدل گئی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے آج ضلع چکوال کا دورہ کیا، تلہ گنگ میں وہ سٹی ہسپتال میں گئے جہاں انہوں نے مریضوں کے لواحقین سے ملاقات بھی کی اورانتظامیہ کو مختلف ہدایات دیں، اگرچہ وہاں بد نظمی ہوئی میڈیا کو ہسپتال جانے سے روک دیا گیا،

خبردار، وزیراعلیٰ‌ کو ووٹر مل نہ لیں، خاردار تاریں لگانے پر شہری پھٹ پڑے

میڈیا ٹاک کے موقع پر صحافیوں کو دھکے مارے گئے تاہم خوش افزا بات یہ ہے کہ وزیراعلیٰ کے دورے کے دوران ڈیوٹی پر مامور پولیس اہلکار کو ہسپتال سے رقم ملی

وزیراعلیٰ کی تلہ گنگ آمد پر ایسا کیا ہوا کہ صحافی بھی احتجاج پر مجبور ہو گئے

پنجاب پولیس کے اہلکار کانسٹیبل محمد اکرم نے گری ہوئی رقم اٹھانے کے بعد ہسپتال کی انتظامیہ کو بتایا کہ اسے رقم ملی ہے، ہسپتال انتظامیہ نے وہاں اعلان کروایا جس کے بعد ایک خاتون نے بتایا کہ میری رقم گری ہے، تصدیق کرنے کے بعد رقم مبلغ 14000 روپے خاتون کو پولیس اہلکار نے لوٹا دیئے، اس موقع پر عوام نے اور خاتون نے پولیس اہلکاروں کو دعائیں دیں.

https://twitter.com/bilal5027Ahmad/status/1181979548537298944

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے دورہ تلہ گنگ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سٹی ہسپتال میں ٹراما کا یونٹ بنایا جا ئے گا اور ریسکیو 1122کو جلد فنگشنل کیا جا ئے گا، تلہ گنگ کی تمام روڈز کی مرمت کی جا ئے گی اور لاوہ تحصیل ہیڈکوارٹر بنایا جائے گا، اسی طرح ان کا کہنا تھا کہ میانوالی روڈ کیلئے 8ارب روپے کے فنڈز اے ڈی پی میں رکھ دئیے گئے ہیں اسی سال کام کا آ غاز کر دیا جا ئے گا، انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، دریں اثناء مقامی صحافیوں نے وزیراعلیٰ‌کے سٹی ہسپتال دورہ کے موقع پر صحافیوں‌ کو اندر داخل ہونے کی اجازت نہ دینے پر احتجاج کیا ہے، مقامی صحافیوں‌ کا کہنا تھا کہ صحافیوں‌ کو وزیراعلیٰ کے دورہ کے موقع پر سٹی ہسپتال داخل ہونے سے روکنا کسی طور درست نہیں ہے،

وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا اہلیان تلہ گنگ و لاوہ کا دیرینہ مطالبہ پورا

Shares: