پنجاب پولیس نے رانا مشہود کے گھر پر چھاپہ مارا ہے
رانا مشہود فیملی کے ہمراہ اسلام آباد موجود تھے، ن لیگی رہنما رانا مشہود نے پولیس چھاپے کے بارے میں تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے صبح کے وقت میرے گھر پر چھاپہ مارا ہے، پولیس چھاپے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں،پنجا ب پولیس اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے،پولیس نے گھر پر 2 بار چھاپہ مارا لیکن میں موجود نہیں تھا،پولیس نے گزشتہ رات اور آج صبح گھر پر چھاپہ مارا،پولیس غلط احکامات پر عملدرآمد کرنے سے گریز کرے،
قبل ازیں پولیس نے وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ کی گرفتاری کے لئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا پولیس نے اپنے بیان میں بتایا کہ چھا پے کے وقت مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ گھر پر موجود نہیں تھے۔
اس حوالے سے معاون خصوصی وزیراعظم عطا تارڑ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر داخلہ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہاشم ڈوگر صاحب، میرا خیال تھا آپ وزیر ہیں لیکن آپ تو انتہائی غیر سنجیدہ کردار نکلےجس گھر میں 15 سال پہلےرہتا تھا وہاں پولیس بھیج کرکیا ثابت کرنا چاہتے ہیں، یہ حال ہے آپ کا، خاک وزارت چلانی ہے آپ نے ،ملک دشمن بیانئے کے دفاع میں اتنا آگے نہ جائیں
عطا تارڑ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا کہ عطا تارڑ صاحب، آپ پیش ہو جائیں، قانون آپ کا انتظار کر رہا ہے آج پولیس نے لاہور میں عطا تارڑ کے گھر نوٹس دیاہے، عطا تارڑ اگر قانون کی طاقت کو سمجھتے ہیں تو لاہور میں پیش ہو جائیں۔
علاوہ ازیں نائب صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا مشہود ، عطا تارڑ اور ملک احمد کو پولیس کی جانب سے ہراساں کرنے کی درخواست پر لاہور ہائی کورٹ نے پولیس کو سیاسی رہنماؤں کو ہراساں کرنے سے روک دیا ۔
سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام
عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش
شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے
شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا
نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ








