لاہور:تحریک انصاف کےلاہورجلسےکيلئے سوئمنگ مقابلے ملتوی کردئیے گئے۔اطلاعات کے مطابق لاہور میں سوئمنگ کے ہونے والے مقابلے کوملتوی کردیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ان مقابلوں میں شامل ہونے والوں کواطلاع بھی دے دی گئی ہے ،

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں لاہورمیں جشن آزادی پنجاب ایج سوئمنگ چیمپئن شپ شیڈول تھی، جسے اب تحریک انصاف کے جلسے کی وجہ سےملتوی کردیا گیا ہے۔

بڑے بڑے لوگوں کی فلمیں آئیں گی، کوئی سوئمنگ پول ، کوئی واش روم میں گرا ہوا

سوئمنگ چیئمئن شپ میں حصہ لینے والے ممبران کو میسج کرکے سوئمنگ کمپلیکس آنے سے منع کيا گيا ہے، اور کچھ ہی گھنٹوں میں ممبران کو مطلع کیا گیا کہ 12 اگست کو شیڈول جشن آزادی ایج چیمپئن شپ ملتوی کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اب ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ اب اتوار کو منعقد کروائی جائے گی۔

دوسری طرف تحریک انصاف کا ہاکی گراؤنڈ میں جلسہ روکنے کے لئے وزیراعظم شہبازشریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ اور ایک وکیل نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سلسلے میں تحریک انصاف نے 13 اگست کو لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جلسے کا اعلان کررکھا ہے، تاہم وفاقی حکومت اور سیاسی و سماجی رہنماؤں کی جانب سے ہاکی اسٹیڈیم میں جلسے پر تنقید کی جارہی ہے۔

مزارات، پارکس، جمز، سوئمنگ پولز کھول دیے گئے

وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے تحریک انصاف کا نيشنل ہاکی اسٹيڈيم ميں جلسہ رکوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ ميں رٹ بھی دائر کردی ہے، جس میں چیف سیکرٹری، ڈپٹی کمشنر اور تحریک انصاف کو فریق بنایا گیا ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے درخواست میں مؤقف پیش کیا ہے کہ تحریک انصاف نے 13 اگست کو ہاکی گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا ہے، جب کہ کھیلوں کے گراؤنڈز کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔عطاء اللہ تارڑ نے مؤقف اختیار کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ جلسے کیلئے آسٹروٹرف کو اکھاڑا جارہا ہے، آسٹرو ٹرف کو اکھاڑنے اور بچھانے کيلئےکروڑوں روپے خرچ ہوں گے، عدالت فوری طور پر ہاکی گراؤنڈ میں جلسہ روکنے کا حکم جاری کرے۔

دوسری جانب محمد کاشف نامی شہری نے بھی تحریک انصاف کا 13 اگست کو نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جلسہ رکوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

 

سوئمنگ پولز، نہریں کرونا کا مرکز، سخت گرمی میں ان جگہوں سے دور رہیں

محمد کاشف نے عرفان ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں ڈی جی اسپورٹس اور ڈی سی کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار کاشف نے بھی موقف اختیار کیا ہے کہ جلسے کے لیے آسٹروٹرف کو اکھاڑا جارہا ہے، جس کو اکھاڑنے اور بچھانے کے لیے کروڑوں روپے خرچ ہوں گے۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت فوری طور پر ہاکی گراؤنڈ میں جلسہ روکنے کا حکم جاری کرے، اور درخواست آج ہی سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔

Shares: