سوشل میڈیا پر پچھلے کئی دنوں سے ایسی پوسٹیں گردش کر رہی ہیں کہ قبرستان میں نئی قبر کھودنے پر پندرہ سو سے دو ہزار روپے تک ٹیکس لگایا جارہا ہے تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان نے ان افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے.
ایک بہت ہی فضول قسم کی افواہ پھیلائی گئی کہ قبرستان ہو ٹیکس لگ رہا ہے۔ یہ غلط خبر ہے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 16, 2019
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایک بہت ہی فضول قسم کی افواہ پھیلائی گئی کہ قبرستان میں ٹیکس لگ رہا ہے، یہ غلط خبر ہے،
ٹویٹر پر ان کے اس پیغام کے بعد سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی یہ خبریں دم توڑ گئی ہیں کہ قبرستان میں نئی قبر کھودنے پر ڈیڑھ سے دو ہزار روپے ٹیکس لگ رہا ہے. سوشل میڈیا صارفین نے سیاسی مخالفت کی بنیاد پر ایسی افواہیں پھیلائے جانے کی شدید مذمت کی ہے.