قبرستان سے باپ اور دو بیٹیوں کی لاشیں برآمد

0
43
ایک ماہ میں 2427 اشتہاری،عادی مجرم اور عدالتی مفرور گرفتار

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے شہر کھاریاں میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے

شہر کے قبرستان سے باپ اور دو بیٹیوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، ایک بیٹی بچ گئی جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، کھاریاں کے نواحی گاؤں پیارا ڈوگہ کے قبرستان سے تین لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ ایک بچی زندہ حالت میں ملی، لاشوں کی شناخت چالیس سالہ ناصر شہزاد کے طور پر ہوئی، جبکہ اس کے ساتھ اسکی دو بیٹیوں 11 سالہ ادیبہ اور 15 سالہ عائشہ کی بھی لاشیں ملیں،

اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ،پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک بچی بیہوشی کی حالت میں بھی ملی جس کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جو بچی بیہوشی کی حالت میں ملی اسکی عمرچار برس ہے، پولیس حکام کے مطابق ناصر چار بیٹیوں کا باپ تھا ،ناصر شہزاد کی بیوی 2 ماہ قبل روٹھ کر میکے واپس چلی گئی تھی۔ ،ناصر اور اسکی بیٹیوں کی کیسے موت ہوئی؟ اس حوالہ سے ریسکیو حکام کا کہنا ہے ابتدائی تحقیقات میں لگتا ہے باپ بیٹیوں کی موت کسی زہریلی چیز کھانے کی وجہ سے ہوئی ہے جبکہ تشویشناک حالت میں ملنے والی ہانیہ کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے پولیس نے تینوں نعشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا ہے

لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

 لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

Leave a reply